Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عامر خان نے معین اختر کی تمام اقساط مانگ لیں، کہا ایسا اداکار کبھی نہیں دیکھا ،داکارہ ثروت گیلانی
    • عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
    • چیف آف ڈیفنس فورسز کے نئے عہدے کو باضابطہ تسلیم کرنے کے لیے قانون منظور
    • عروج ممتاز نے پاکستانی فاسٹ بولنگ کے زوال کا ذمہ دار بابر اعظم کو قرار دے دیا
    • بانی پی ٹی آئی جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال روانہ
    • یمنی حوثیوں کے سعودی عرب میں نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے
    • سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
    • پاکستانی بولر کا وسیم اکرم کی رہنمائی سے انکار، بھارتی صارف کا دعویٰ سابق کپتان نے من گھڑت قرار دے دیا
    • پاکستان کا ایک اور اعزاز،شاہ زیب خان نے ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
    • ریاض ایئر کی پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی، پاک سعودی فضائی روابط مزید مضبوط
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ریٹ 5 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گیا
    • آئی سی سی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سے ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا
    • پاکستان میں الرٹ: نیا میل ویئر حکومتی اداروں اور تنظیموں کو نشانہ بنا رہا ہے
    • سعودی عرب یمن کے حوثیوں کو قابو نہیں کر سکے گا: پاسدارانِ انقلاب
    • ایران کا آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ
    • کراچی کو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنانے کا بڑا منصوبہ
    • اسپیس ایکس راکٹ کی چاند سے ٹکر، ناسا نے گڑھے کی تصویر جاری کر دی
    • کراچی میں آوارہ کتوں نے 24سالہ نوجوان کی جان لے لی،ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی
    • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، الیکشن کمیشن
    • مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان منتخب ؕ،عالمی مقابلے میں نمائندگی کرینگی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    معاشرے میں ناجائز طریقے سے پیسہ بنانے والوں کو عزت دی گئی، وزیر اعظم

    By Daily Khabrainدسمبر 7, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہوئی کہ ہم نے ان لوگوں کو معاشرے میں عزت دی جو ناجائز طریقوں اور ڈرگز سے پیسہ بناتے تھے۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ منشیات کو پہلے ہمارے ملک میں سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، وہ سوچتے تھے کہ ہمارے ملک کا تو نقصان نہیں ہو رہا لیکن اللہ کا قانون ہے کہ جب بھی آپ اس چیز کی اپنے معاشرے میں اجازت دیتے ہیں جس کو اللہ نے منع کیا ہے، یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ وہ آپ کے معاشرے میں نقصان نہ پہنچائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے منشیات سے پیسہ بھی بنایا، معاشرہ انہیں برا نہیں سمجھتا تھا، سب کو معلوم ہوتا تھا کہ اس شخص نے ڈرگز سے بہت پیسہ بنایا ہے لیکن کیونکہ اس نے پیسہ بنایا تھا لہٰذا وہ معاشرے کے لیے قابل قبول تھا۔

    عمران خان نے کہا کہ یہ ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہوئی کہ ہم نے ان لوگوں کو معاشرے میں عزت دی جو ناجائز طریقوں اور ڈرگز سے پیسہ بناتے تھے، اس کا معاشرے کو نقصان ہونا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈرگز سے آنے والے پیسے نے پاکستان کو بھی نقصان پہنچایا، وہ پیسہ غلط کاموں میں استعمال ہوتا تھا، کرپشن بڑھاتا تھا، سیاستدانوں کی غلط سیاسی مہمات کی پشت پناہی میں استعمال ہوتا تھا، ایسے پیسے سے کئی لوگ انتخابات بھی جیتے اور وہ ایسے لوگوں کو تحفظ بھی فراہم کرتے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج ہماری یہ صورتحال ہے کہ پاکستان میں 70لاکھ لوگ منشیات کے عادی بن چکے ہیں، نیوزی لینڈ کی آبادی اس سے آدھی ہے، سنگاپور کی اتنی آبادی نہیں ہے، یعنی ملکوں ی اتنی آبادی نہیں ہے جتنے ہمارے ہاں منشیات کے عادی افراد ہو گئے ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ایک گھر میں منشیات کا عادی شخص آ جاتا ہے تو وہ سارے گھر کو تباہ کر دیتا ہے، ایک باپ منشیات کا عادی ہے تو اپنی بیوی اور بچوں کی نزدگی تباہ کر دیتا ہے، اگر ایک بیٹا منشیات کا عادی ہو جائے تو وہ اپنے ماں باپ اور پورے گھر کی زندگی تباہ کر دیتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس کا پتہ ہی نہیں چلتا اور یہ خاموش قاتل ہے، لوگ اس کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتے اور معاشرے کو اس کی اہمیت کا نہیں پتہ کہ یہ کس طرح معاشرے میں کینسر کی مانند پھیلتا جا رہا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ اب سب سے خطرناک چیز سنتھیٹک ڈرگ یعنی آئس ہے، یہ اسکولوں میں پھیلتی جا رہی ہے، پہلے تو یونیورسٹی میں سنتے تھے منشیات کے بارے میں لیکن اب یہ اسکولوں میں بھی مل رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد سے جرائم کے اعدادوشمار لیے تو انہوں نے بتایا کہ اسکولوں میں آئس کی ڈرگ پھیل گئی ہے، ایک اسکول کا بچہ اگر منشیات کا شکار ہو جائے تو نہ وہ صحیح طریقے سے پڑھ سکتاہے کیونکہ ڈرگ سب سے پہلے آپ کا ڈسپلن متاثر کرتی ہے اور وہ انسان ی شخصییت بھی بدل دیتی ہے کیونکہ وہ زندگی کی جدوجہد نہیں کر سکتا جبکہ صحت پر بھی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جتنی چھوٹی عمر میں منشیات کے استعمال کا آغاز کیا جاتا ہے، اسے چھوڑنا اتنا ہی مشکل ہوتا ہے اور اس خاموش قاتل کا مقابلہ صرف اے این ایف نہیں کرے گی بلکہ پورے معاشرے کو اس کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کبھی بھی صرف پولیس جرائم سے مقابلہ نہیں کر سکتی، قانون نافذ کرنے والے ادارے اکیلے جرائم کا مقابلہ نہیں کرتے، ایک معاشرہ جرائم سے لڑتا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ کرپشن جب معاشرے میں پھیلتا ہے تو معاشرہ جب تک کرپٹ لوگوں کو برا نہیں سمجھتا، وہ کرپشن صرف نیب کا انصاف کے نظام سے نہیں رک سکتی، پورا معاشرہ مل کر اس کا مقابلہ کرتا ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ سنگاپور میں بھی کرپشن تھی لیکن ان کے رہنما لی کوان جو نے سب سے پہلے کرپشن کو نشانہ بنایا لیکن اس نے کرپشن پر ایسے حملہ کیا کہ جب ان کی 15سالہ وزارت عظمیٰ کے بعد ان کا ایک ویزر کرپشن میں پکڑا گیا تو اس نے خودکشی کر لی کیونکہ اس نے سمجھا کہ معاشرے میں اب میری جگہ نہیں رہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ارب پتی آدمی برنی میڈوکس تھا، سارے اسٹارز اس کے پاس سرمایہ کرتھے تھے لیکن جب اس کی کرپشن پکڑی گئی اور وہ دیوالیہ ہوا تو اس کے ایک بیٹے نے خود کشی کی، دوسرا بیٹا تناؤ کا شکار ہو کر مر گیا اور بیوی نے اسے طلاق بھی دے دی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس منشیات کے ینسر سے پورا معاشرہ لڑے اور اس سلسلے میں کونسل بنا کر تمام وزارتوں کو بلاؤں گا اور ان سے کہوں گا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا اپنا کردار ادا کرے اور آگاہی پیدا کرے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم نارکوٹکس پر پورا پروگرام بنائیں گے کیونکہ اس سے سب سے بڑا خطرہ ہمارے نوجوانوں کو ہے، ہم نے اپنی آنے والی نسل کو اس سے بچانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں 70لاکھ افراد منشیات کا شکار ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ 70لاکھ خاندانوں پر برا وقت گزر رہا ہے اور اب منشیات کے خلاف پورے ملک میں تحریک چلے گی اور اگلے ہفتے اجلاس بلاؤں گا جس کے بعد پورا ملک اس کے خلاف جنگ لڑے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عامر خان نے معین اختر کی تمام اقساط مانگ لیں، کہا ایسا اداکار کبھی نہیں دیکھا ،داکارہ ثروت گیلانی

      عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

      چیف آف ڈیفنس فورسز کے نئے عہدے کو باضابطہ تسلیم کرنے کے لیے قانون منظور

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.