Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، عباس اراغچی
    • امریکی کانگریس اسرائیل سے فوجی تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے
    • علیزے شاہ کی دنانیر مبین سے متعلق وضاحت یا تنقید؟
    • بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے
    • یوٹیوب کا اے آئی سے بنائے گئے مواد کی نشاندہی کیلئے اہم اقدام
    • طلاق یافتہ کرکٹر نے میری خوبصورتی کی تعریف کی، میں نے بلاک کر دیا: ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کی ادکارہ کا دعویٰ
    • اب مارکیٹس، شاپنگ مالز کب تک کھلیں گے؟ کاروباری اوقات کا نیا نوٹیفکیشن جاری
    • آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے انکار
    • ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ، گھریلو سلینڈر 3643 روپے کا ہوگیا
    • اسرائیل کے حملوں سے لبنان کے تاریخی مقامات کو نقصان
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے ماحولیاتی فیس وصول کرنا ہمارا قانونی حق ہے: ایران
    • مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگل کا ’32 ملین موسکیٹو آرمی‘ چھوڑنے کا منصوبہ
    • ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل میں مسلسل کمی ہورہی ہے: احسن اقبال
    • ایران پر نئی جارحیت کا پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دیں گے: ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری
    • حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ
    • روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟
    • جب تک 1967 سے پہلے کی فلسطینی ریاست نہیں بن جاتی، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکہ میں اعلان
    • محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی
    • گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ڈی ایم کے تمام ارکان اسمبلی استعفے مولانا کے پاس جمع کرادیں، نواز شریف کی تجویز

    By Daily Khabrainدسمبر 8, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں  مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپوزیشن ارکان کے استعفے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرانے کی تجویز پیش کر دی ہے۔

    اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم رہنماؤں کے اہم اجلاس میں کورونا سے صحت یاب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک شریک سابق وزیراعظم نواز شریف نے تجویز پیش کی پی ڈی ایم کے تمام ارکان اسمبلی اپنے استعفے مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرادیں جسے وہ لانگ مارچ کے خاتمے پر اسپیکر کو پیش کر دیں۔

    ذرائع کاکہنا ہےکہ تمام جماعتوں کی جانب سے نواز شریف کی تجویز کی حمایت کی گئی ہے۔

    واضح رہےکہ 20 ستمبر کو ہونے والی  آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ملک گیر احتجاج اور جلسوں کے بعد جنوری 2021 میں اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن لانگ مارچ کیا جائےگا۔

    اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم رہنماؤں کے اہم اجلاس میں کورونا سے صحت یاب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہیں— فوٹو: سوشل میڈیا

    خیال رہے کہ  پی ڈی ایم کے آج کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان استعفیٰ دیں گے یا نہیں؟ اس حوالے سے  فیصلہ ہو نے کا امکان ہے اور اس کے علاوہ بھی اہم فیصلے متوقع ہیں،  2 روز قبل لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کاکہنا تھا کہ پی ڈی ایم بڑے فیصلےکرنے جارہی ہے اور 8 دسمبر کے اجلاس کے بعد آر ہوگا یا پار ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی نماز مغرب کے بعد پی ڈی ایم اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔

    دوسری جانب  مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی نے استعفے قیادت کو بھجوانا شروع کردیے ہیں اور لاہور اور سرگودھا سے ن لیگ کے پانچ ارکان قومی اسمبلی اپنے استعفے  پارٹی قیادت کو بھیج چکے ہیں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے

    اب مارکیٹس، شاپنگ مالز کب تک کھلیں گے؟ کاروباری اوقات کا نیا نوٹیفکیشن جاری

    تازہ ترین

    بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے

    آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے انکار

    مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگل کا ’32 ملین موسکیٹو آرمی‘ چھوڑنے کا منصوبہ

    ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل میں مسلسل کمی ہورہی ہے: احسن اقبال

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.