Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، عباس اراغچی
    • امریکی کانگریس اسرائیل سے فوجی تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے
    • علیزے شاہ کی دنانیر مبین سے متعلق وضاحت یا تنقید؟
    • بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے
    • یوٹیوب کا اے آئی سے بنائے گئے مواد کی نشاندہی کیلئے اہم اقدام
    • طلاق یافتہ کرکٹر نے میری خوبصورتی کی تعریف کی، میں نے بلاک کر دیا: ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کی ادکارہ کا دعویٰ
    • اب مارکیٹس، شاپنگ مالز کب تک کھلیں گے؟ کاروباری اوقات کا نیا نوٹیفکیشن جاری
    • آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے انکار
    • ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ، گھریلو سلینڈر 3643 روپے کا ہوگیا
    • اسرائیل کے حملوں سے لبنان کے تاریخی مقامات کو نقصان
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے ماحولیاتی فیس وصول کرنا ہمارا قانونی حق ہے: ایران
    • مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگل کا ’32 ملین موسکیٹو آرمی‘ چھوڑنے کا منصوبہ
    • ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل میں مسلسل کمی ہورہی ہے: احسن اقبال
    • ایران پر نئی جارحیت کا پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دیں گے: ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری
    • حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ
    • روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟
    • جب تک 1967 سے پہلے کی فلسطینی ریاست نہیں بن جاتی، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکہ میں اعلان
    • محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی
    • گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اپوزیشن لوگوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے، جلسوں سے دباؤ نہیں پڑے گا، وزیراعظم

    By Daily Khabrainدسمبر 10, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو اپنے جلسے دو تین مہینے مؤخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے لوگوں کی جان کو خطرہ ہے اس لیے احتیاط کریں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘کورونا اسی شرح سے پھیلتا گیا تو ہمارے ہسپتال بھر جائیں گے، ملتان میں جلسہ ہوا، جس کے بعد ملتان میں 64 فیصد بسترے بھرے ہوئے ہیں’۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘پشاور میں 40 فیصد اور اسلام آباد میں تقریباً 50 فیصد بستر مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں اور پورے پاکستان میں تقریباً 40 فیصد کورونا کے بستروں اور وینٹی لیٹر پر مریض آچکے ہیں’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘کورونا کے کیسز بڑھتے جا رہے ہیں اور سردی بھی بڑھتی جارہی ہے، کورونا جب زیادہ لوگ جمع ہوتے ہیں تو زیادہ پھیلتی ہے لیکن کھلی فضا میں کم خطرہ ہوتا ہے’۔

    عمران خان نے کہا کہ ‘جب سردیاں بڑھتی جائیں گی اور راتوں کو ہیٹر چل رہے ہوں گے اور لوگ گرد جمع ہوں گے تو کورونا کے پھیلنے کے خطرات بڑھتے جائیں گے’۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘آج 40 فیصد مریض آچکے ہیں اور اسی شرح سے بڑھتے گئے تو ہمارے ہسپتال بھر جائیں گے، امریکا اور یورپ جیسے ممالک میں وسائل زیادہ ہیں پھر بھی خطرات ہیں یہاں تو بہت مشکل حالات ہوجائیں گے’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘یہ وقت ہے ہم ساری قوم مل کر احتیاط کریں اور ایس او پیز پر چلیں، سب سے بڑا ایس او پی ماسک پہننا ہے، اس سے کورونا کے پھیلنے کے خطرات کم ہیں’۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ‘جب ہمیں پتہ ہے لوگ جمع ہوں گے تو کورونا پھیلے گا تو میں آج سب سے اور ان سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ جلسے جلوس سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا لیکن لوگوں کی جانیں خطرے میں جانے لگی ہیں’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘جلسے جلسوں ہم سے بڑے کسی نے نہیں کیا لیکن حکومتیں نہیں چلی جائے گی، جلسے جلوس میں زیادہ تر لوگ ماسک نہیں پہنے ہوتے ہیں، جس سے کورونا پھیلنے کے خطرات مزید بڑھ جاتے ہیں، اس لیے یہ جلسے جلوس دو تین مہینے کے بعد کریں تاکہ لوگوں کو خطرے سے بچائیں’۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے شادی ہالز، ریسٹورنٹس اور اسکول بند کر دیا ہے تو جب یہ سب لوگ اور علمائے کرام مجھ سے بات کرتے ہیں کہ آپ نے لوگوں کا روزگار اور مساجد بند کردیا ہے لیکن جلسے ہو رہے ہیں تو پھر ہمارے لیے مشکل پیدا کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ملک کو لاک ڈاؤن سے بچایا تھا کہ لوگوں کا روزگار متاثر نہ ہو، اس لیے آج ضروری ہے کہ ہم خود کو کورونا وائرس سے بچائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پہلی لہر میں ہم اسی لیے بچے تھے کہ ہم سب نے ایس او پیز پر عمل کیا تھا اور اللہ نے بچایا تھا اس لیے اب بھی ایس او پیز پر عمل کریں۔

    عمران خان نے کہا کہ ‘جو جلسے جلوس سے مجھ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے اس سے مجھے کوئی دباؤ نہیں پڑے گا بلکہ لوگوں کی جان سے کھیل رہے ہیں، لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں’۔

    انہوں نے کہا کہ میں سب سے اپیل کر رہا ہوں کہ احتیاط کریں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے

    اب مارکیٹس، شاپنگ مالز کب تک کھلیں گے؟ کاروباری اوقات کا نیا نوٹیفکیشن جاری

    تازہ ترین

    بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے

    آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے انکار

    مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگل کا ’32 ملین موسکیٹو آرمی‘ چھوڑنے کا منصوبہ

    ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل میں مسلسل کمی ہورہی ہے: احسن اقبال

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.