Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران پر نئی جارحیت کا پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دیں گے: ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری
    • حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ
    • روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟
    • جب تک 1967 سے پہلے کی فلسطینی ریاست نہیں بن جاتی، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکہ میں اعلان
    • محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی
    • گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار
    • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش، کراچی شہر کو پانی کی فراہمی معطل
    • نیتن ہاہو نے اسرائیلی فوج کو لبنان میں کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی
    • امریکا: روٹی خریدنے کیلئے نکلے شخص کی قسمت چمک اٹھی
    • پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن شروع، پہلی پرواز جدہ سے کراچی پہنچ گئی
    • بشریٰ انصاری نے کپل شرما کے شو پر تنقید کیوں کی؟
    • خواجہ آصف کے ٹویٹ کا نوٹس ، لیسکو بورڈ نے اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا
    • کراچی پشاور اور لاہور دیکھ لیں اور خود ہی فیصلہ کریں سعد رفیق کا اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب
    • سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزا درخواستوں کا آغاز کر دیا
    • ایران نے یقین دہانی کرائی وہ ایٹمی ہتھیار نہیں خریدے گا، امریکی صدر
    • عرفات منہاس کا پہلے ہی میچ میں 5 وکٹیں لیکر 42 سال پر انار یکارڈ توڑ دیا
    • حج مشکل نہیں تھا، حج کے دوران سیلفیوں نے تھکا دیا: وسیم اکرم
    • بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر
    • ایسی کینسر ویکسین تیار جو مریضوں کی رسولی کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے
    • معروف بھارتی اداکار اجیت کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کسانوں کا مودی سرکار کے سامنے جھکنے سے انکار، احتجاج میں شدت لانے کا اعلان

    By Daily Khabrainدسمبر 13, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کا مودی سرکار کے متعارف کردہ متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں مزید شدت پیدا ہوگئی ہے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت میں کسانوں  کامودی سرکار کی  متنازعہ زرعی پالیسیو ں کے   خلاف احتجاج فیصلہ کن مرحلے میں  داخل ہوچکا ہے۔ وفاقی حکومت اور کسانوں خے نمائندگان کے مابین مذاکرات کا ایک اور دور  ناکام ہونے کے بعد کسانوں نے احتجاج میں شدت لانے  کا اعلان کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کسان رہنماؤں نے 14 دسمبر سے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے جب کہ  بھارت بھر کے ہزاروں کسانوں نے  اتوار سے  ’’دہلی چلو‘‘ تحریک شروع  کرنے  کا اعلان کردیا ہے۔

    بھارت کے مختلف ریاستوں سے احتجاج میں شامل ہونے والے قافلوں اور مظاہروں کی بڑھتی ہوئی شدت سے خوف ز دہ   انتظامیہ نے دارالحکومت کے داخلی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے جب کہ دہلی میں پہلے سے موجود دھرنے  پر بیٹھے کسانوں کے  خلاف آپریشن کا فیصلہ بھی کر  لیا گیا۔

    دوسری جانب زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کا دائرہ وسیع ہوتا جارہا ہے اور کسانوں نے ریاست اترپردیش کی ہائی ویز کے ٹول پلازوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور  گاڑیوں سے  ٹیکس کی وصولی روک دی ہے۔  دہلی سے جے پور اور آگرہ جانےوالی ہائی وے کو بھی   ٹریکٹر کھڑے کر کے بند کر  دیا  گیا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں درجنوں کسان یونین اور ان کے ہزاروں نمائندے مودی سرکاری کی جانب سے راتوں رات منظور کیے گئے زرعی ترمیمی بلوں کی منظوری کے خلاف  گزشتہ تین ہفتوں سے دہلی کے اندر اور نواح میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار اپنے سرمایہ کار دوستوں اور پشت پناہوں کو نوازنے کے لیے ایسے زرعی قوانین لائی ہے جن سے چھوٹے کسان کا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔

    دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ان کسانوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا ہے جن میں برطانیہ اور کینیڈا بھی شامل ہیں۔ کینیڈا کے وزیر اعظم نے کسانوں کی حمایت میں باقاعدہ بیان بھی جاری کیا جسے بھارتی حکومت نے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا تاہم جسٹن ٹروڈو کسانوں کی حمایت کے موقف پر قائم ہیں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ

    محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی

    گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار

    تازہ ترین

    حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ

    گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار

    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش، کراچی شہر کو پانی کی فراہمی معطل

    پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن شروع، پہلی پرواز جدہ سے کراچی پہنچ گئی

    خواجہ آصف کے ٹویٹ کا نوٹس ، لیسکو بورڈ نے اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.