Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران پر نئی جارحیت کا پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دیں گے: ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری
    • حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ
    • روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟
    • جب تک 1967 سے پہلے کی فلسطینی ریاست نہیں بن جاتی، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکہ میں اعلان
    • محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی
    • گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار
    • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش، کراچی شہر کو پانی کی فراہمی معطل
    • نیتن ہاہو نے اسرائیلی فوج کو لبنان میں کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی
    • امریکا: روٹی خریدنے کیلئے نکلے شخص کی قسمت چمک اٹھی
    • پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن شروع، پہلی پرواز جدہ سے کراچی پہنچ گئی
    • بشریٰ انصاری نے کپل شرما کے شو پر تنقید کیوں کی؟
    • خواجہ آصف کے ٹویٹ کا نوٹس ، لیسکو بورڈ نے اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا
    • کراچی پشاور اور لاہور دیکھ لیں اور خود ہی فیصلہ کریں سعد رفیق کا اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب
    • سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزا درخواستوں کا آغاز کر دیا
    • ایران نے یقین دہانی کرائی وہ ایٹمی ہتھیار نہیں خریدے گا، امریکی صدر
    • عرفات منہاس کا پہلے ہی میچ میں 5 وکٹیں لیکر 42 سال پر انار یکارڈ توڑ دیا
    • حج مشکل نہیں تھا، حج کے دوران سیلفیوں نے تھکا دیا: وسیم اکرم
    • بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر
    • ایسی کینسر ویکسین تیار جو مریضوں کی رسولی کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے
    • معروف بھارتی اداکار اجیت کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ڈی ایم کی حکومت مخالف مہم لاہور میں دفن ہوگئی، وزیراعظم

    By Daily Khabrainدسمبر 15, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مینار پاکستان پر جلسے کو ایک ’ناکام پاور شو‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تین ماہ کی حکومت مخالف مہم لاہور میں دفن ہوگئی۔

     رپورٹ کے مطابق انہوں نے کورونا وائرس کی مزید مہلک دوسری لہر کے دوران جلسے کرنے اور لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر اپوزیشن پر سخت تنقید کی۔

    ان کی جانب سے یہ بیان وزیراعظم ہاؤس میں ترجمانوں کے ساتھ ملاقات کے دوران سامنے آیا۔

    یہ اجلاس لاہور کے جلسے کے بعد منعقد ہوا جس میں اپوزیشن کے احتجاجی پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔

    اس حوالے سے اجلاس میں شریک ایک فرد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’وزیراعظم نے لاہور کے جلسے کو ایک ناکام شو قرار دیا کیونکہ عوام اس سے دور رہے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا یہ نکتہ تھا کہ لاہور کے لوگ شہریوں کے باشعور اور سمجھدار گروہوں سے تعلق رکھتے ہیں لہٰذا وہ بغیر سوچے سمجھے کسی سیاسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوئے۔

    عمران خان نے کہا کہ لاہور سے شروع ہونے والی کئی ’غیرمؤثر‘ تحریکیں اسی شہر میں ناکام رہیں اور ’پی ڈی ایم کی قسمت بھی یہی رہے گی‘۔

    وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے پی ڈی ایم جلسوں میں جوشیلی تقاریر اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ’مریم نواز ریاستی اداروں کو بدنام کررہی ہیں‘، مزید یہ لاہور میں پی ڈی ایم کے ناکام جلسے کے لیے میڈیا کو ذمہ دار قرار دے رہی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ لوگ اپوزیشن کے بیانیے سے متاثر نہیں ہوئے۔

    دوسری جانب وزیراعظم کے ایک اور ترجمان نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپوزیشن کو کہا تھا کہ جلسے نہ کرے کیونکہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا لیکن انہوں (اپوزیشن) نے ان کے مشورے پر کوئی توجہ نہیں دی اور لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔

    ادھر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ لاہور کے لوگوں نے پی ڈی ایم رہنماؤں کو ان کے بیانیے کے ساتھ مسترد کردیا۔

    مختلف ٹوئٹس میں انہوں نے کہا کہ جن کی سمتیں مختلف ہوں ان کی منزل ایک نہیں ہوسکتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپنے دعوے ’آر یا پار‘ برعکس پی ڈی ایم لاہور میں خوار ہوئے چونکہ یہ لاہور اور پنجاب کے شہریوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ

    محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی

    گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار

    تازہ ترین

    حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ

    گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار

    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش، کراچی شہر کو پانی کی فراہمی معطل

    پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن شروع، پہلی پرواز جدہ سے کراچی پہنچ گئی

    خواجہ آصف کے ٹویٹ کا نوٹس ، لیسکو بورڈ نے اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.