Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، عباس اراغچی
    • امریکی کانگریس اسرائیل سے فوجی تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے
    • علیزے شاہ کی دنانیر مبین سے متعلق وضاحت یا تنقید؟
    • بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے
    • یوٹیوب کا اے آئی سے بنائے گئے مواد کی نشاندہی کیلئے اہم اقدام
    • طلاق یافتہ کرکٹر نے میری خوبصورتی کی تعریف کی، میں نے بلاک کر دیا: ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کی ادکارہ کا دعویٰ
    • اب مارکیٹس، شاپنگ مالز کب تک کھلیں گے؟ کاروباری اوقات کا نیا نوٹیفکیشن جاری
    • آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے انکار
    • ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ، گھریلو سلینڈر 3643 روپے کا ہوگیا
    • اسرائیل کے حملوں سے لبنان کے تاریخی مقامات کو نقصان
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے ماحولیاتی فیس وصول کرنا ہمارا قانونی حق ہے: ایران
    • مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگل کا ’32 ملین موسکیٹو آرمی‘ چھوڑنے کا منصوبہ
    • ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل میں مسلسل کمی ہورہی ہے: احسن اقبال
    • ایران پر نئی جارحیت کا پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دیں گے: ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری
    • حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ
    • روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟
    • جب تک 1967 سے پہلے کی فلسطینی ریاست نہیں بن جاتی، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکہ میں اعلان
    • محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی
    • گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: اظہر نروس نائنٹیز کا شکار، پاکستانی ٹیم 297 رنز پر آؤٹ

    By Daily Khabrainجنوری 3, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اظہر علی نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے جبکہ پاکستانی ٹیم 297 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

    ہیگلے اوول میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    قومی ٹیم کے ابتدائی بلے باز ایک بار  پھر دھوکا دے گئے، شان مسعود اور عابد علی کی جوڑی پھر ناکام رہی، حارث سہیل اور فوادعالم بھی کھانے کے وقفے سے پہلے پویلین لوٹ گئے۔

    شان مسعود تو صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ پر عابد علی اور اظہر علی نے 62رنز کی شراکت قائم کی، عابد علی بھی 25 رنز بنا کر واپس گئے، حارث سہیل ایک اور پہلے ٹیسٹ کے سنچری میکر فواد عالم صرف دو رنز بنا سکے۔

    دوسری جانب تجربہ کار اظہر علی نے ذمے دارانہ بیٹنگ جاری رکھی اور کیریئر کی 32 نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے، کھانے کے وقفے پر پاکستان کا اسکور چار وکٹ پر 88 رنز تھا۔

    کھانے کے وقفے کے دوران بارش کے سبب کھیل تاخیر سے شروع ہوا لیکن کچھ دیر بعد روک دیا گیا جو 40 منٹ رُکا رہا، دوبارہ میچ شروع ہونے پر اظہر علی اور محمد رضوان نے اننگز آگے بڑھائی، پانچویں وکٹ پر دونوں کے درمیان 50 رنز کی شراکت بھی مکمل ہوئی جبکہ کپتان محمد رضوان نے بھی نصف سنچری اسکور کی، وہ 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    اظہر علی نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فہیم اشرف نے 48 اور ظفر گوہر نے 34 رنز اسکور کیے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو دو وکٹیں ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولڈ کے حصے میں آئیں، میٹ ہنری نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دی تھی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    عرفات منہاس ون ڈےکرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو پر5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولربن گئے

    بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں: شاہین آفریدی

    مشین چلتی ہے تو خدا بھی ہوتی ہے، باڈی کو آرام ملتا ہے اب تو جان بھی لگتی ہے: شاہین کا پاکستانی فاسٹ بولرز کی کم رفتار کے حوالے سے سوال پر جواب

    تازہ ترین

    بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے

    آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے انکار

    مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگل کا ’32 ملین موسکیٹو آرمی‘ چھوڑنے کا منصوبہ

    ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل میں مسلسل کمی ہورہی ہے: احسن اقبال

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.