Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، عباس اراغچی
    • امریکی کانگریس اسرائیل سے فوجی تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے
    • علیزے شاہ کی دنانیر مبین سے متعلق وضاحت یا تنقید؟
    • بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے
    • یوٹیوب کا اے آئی سے بنائے گئے مواد کی نشاندہی کیلئے اہم اقدام
    • طلاق یافتہ کرکٹر نے میری خوبصورتی کی تعریف کی، میں نے بلاک کر دیا: ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کی ادکارہ کا دعویٰ
    • اب مارکیٹس، شاپنگ مالز کب تک کھلیں گے؟ کاروباری اوقات کا نیا نوٹیفکیشن جاری
    • آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے انکار
    • ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ، گھریلو سلینڈر 3643 روپے کا ہوگیا
    • اسرائیل کے حملوں سے لبنان کے تاریخی مقامات کو نقصان
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے ماحولیاتی فیس وصول کرنا ہمارا قانونی حق ہے: ایران
    • مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگل کا ’32 ملین موسکیٹو آرمی‘ چھوڑنے کا منصوبہ
    • ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل میں مسلسل کمی ہورہی ہے: احسن اقبال
    • ایران پر نئی جارحیت کا پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دیں گے: ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری
    • حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ
    • روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟
    • جب تک 1967 سے پہلے کی فلسطینی ریاست نہیں بن جاتی، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکہ میں اعلان
    • محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی
    • گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عثمان بزدار کی ہدایت پر 10 منصوبوں کیلئے12 ارب روپے فنڈز کی منظوری

    By Daily Khabrainجنوری 4, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بزدار حکومت یکساں اور حقیقی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کیبنٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے سوا 12ارب روپے کے 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں فلائی اوور کی تعمیر 2ارب 20کروڑ روپے کی لاگت سے ہوگی۔ میو ہسپتال کے نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ کیلئے الیکٹرومیڈیکل ایکیوپمنٹ کی خریداری کیلئے 35کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ میانوالی سرگودھا روڈتا واں بھچراں 3کلو میٹر سڑک کے لئے 7کروڑ روپے، کوٹ چھٹہ میں اسسٹنٹ کمشنرکی رہائش گاہ اورتحصیل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 12کروڑ  5لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ ایک کروڑ روپے سے کوہ سلیمان تحصیل میں موضع کاروںمیں سول ڈسپینسری کے قائم کی جائے گی۔ 53لاکھ روپے کی لاگت سے کھرڑبزدارکے بی ایچ یو کورورل ہیلتھ سینٹر کے طورپر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ مری میں گھیل تا لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ستی ہاؤس سڑک کی تعمیر ساڑھے 3کروڑ روپے کی لاگت سے ہوگی۔ فیروز پور روڈ پر گلاب دیوی ہسپتال انڈر پاس 95کرورڑ روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا۔ شیراں والا فلائی اوورکی تعمیر کیلئے ساڑھے چار ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ شاہکام چوک پر فلائی اوور3ارب 80کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی دل و جان سے عزیز ہے۔ترقی سب کا حق ہے، کسی کو محروم نہیں رہنے دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہی برابری ہے، ترقی بھی برابر ہوگی۔ محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ کے برابر لائیں گے اور پنجاب کے ہر شہر ، قصبے اور دیہات تک ترقی کے ثمرات پہنچائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بلوچستان کے علاقے مچھ میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے کان کنوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ عثمان بزدار نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں’’ پیپر لیک سکینڈل‘‘ کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔ چیئرمین سی ایم آئی ٹی علی مرتضیٰ کی سربراہی میںکمیٹی پانچ دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے قرنطینہ کے دوران طبیعت میں بہتری آنے پر لان میں واک کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ صحت نہیں، اپنے عوام کی زیادہ فکر ہے۔ گھر سے سرکاری امور باقاعدگی کے ساتھ سرانجام دے رہا ہوں۔ صحب یابی کیلئے دعائیں کرنے والوں کا پھر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ صحت بہتر ہونے پر نئے جوش و جذبے سے عوام کی خدمت کروں گا۔ سب کیلئے مشورہ ہے کہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے

    اب مارکیٹس، شاپنگ مالز کب تک کھلیں گے؟ کاروباری اوقات کا نیا نوٹیفکیشن جاری

    تازہ ترین

    بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے

    آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے انکار

    مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگل کا ’32 ملین موسکیٹو آرمی‘ چھوڑنے کا منصوبہ

    ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل میں مسلسل کمی ہورہی ہے: احسن اقبال

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.