کراچی(ویب ڈیسک ) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نیشنل بینک کے پی آر او اسپورٹس عظمت اللہ خان اور ڈی ڈی انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد نے ایک مشترکہ بیان میں حکومت سندھ کے محکمہ کھیل کے سیکریٹری سید امتیاز علی شاہ کا اسپورٹس سمینار میں حکومت سندھ کی جانب سے کھیلوں میں خدمات پراسپورٹس آرگنائزروں کو ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو اسپورٹس ایوارڈ کے اجرا پر دل کی گہرائیوں سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہاہے کہ سید امتیاز علی شاہ نے کہ ایک تاریخی اعلان کیا ہے جس سے پورے صوبہ سندھ میں اسپورٹسمنوں میں خوشی اور مسرت کی لہردوڈگئی ہے غلام محمد خان نے کہا کہ پی پی پی کی قو می اور صوبائی حکومت کسی بھی دور میں رہی ہواس حکومت نے کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی ہر دور میں کی وہ اسلام آباد کا جناح اسپورٹس کمپلیکس ہو یا سیف گیمز یا ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس یہ اور متعدد کارناموں کے علاوہ سابق مرحوم وزیراعلی سندھ سید عبداللہ شاہ کا ایس ایس بی کی گرانٹ میں اضافہ اور قائم علی شاہ کے دورمیں بے مثال اسپورٹس گرانٹ اور موجودہ وزاعلی سید مراد علی شاہ کے دورمیں متعدد آسٹروٹرف ، کھیل کے میدانوں کی تزین و آرائش اور خصوصاً پی ایس ایل میں نیشنل اسٹیڈیم کی تزین و آرائش اس حکومت کے عظیم کا رنامے ہیں اور اس پارٹی کے عظیم قائد شہیدذوالفقار علی بھٹو ہیں اس لئے اس ایوارڈ پر سیکریٹری کھیل سید امتیاز علی شاہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔