Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا گیا اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی عظمیٰ بخاری
    • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
    • آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
    • آئی پی ایل انتظامیہ نے معروف آسٹریلوی کرکٹر کو کڑی سزا سنا دی؛ وجہ کیا بنی؟
    • لاہور بورڈ نے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کے لیے رول نمبر سلپس جاری کر دیں
    • 2026/27 سالانہ بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
    • ٹرمپ نے دو طرفہ ردعمل کے درمیان 1.8 بلین ڈالر کا ‘اینٹی ویپنائزیشن’ فنڈ روک دیا
    • امریکی محکمہ دفاع نے صحافیوں کو اپنے پریس آفس سے روک دیا
    • بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر واردات، 25 لاکھ کے زیورات چوری
    • وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
    • کیا آپ کی بھی بی آئی ایس پی رقم میں کٹوتی ہو رہی ہے؟ اگر ہاں تو پھر یہ کام کریں
    • سب ایران کے علاقائی عزائم کی قیمت چکا رہے ہیں: مشیر اماراتی صدر انور قرقاش
    • لیگی رہنما کو اداکارہ سے پھڈا مہنگا پڑگیا، اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق درخواست دائر
    • امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے، ہم تیار ہیں: بریگیڈیئر جنرل اسدی
    • کسی پر تنقیدکرکے نہیں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں: نواز شریف
    • گوگل اپنے اے آئی منصوبوں کی فنڈنگ کے لئے 80 بلین ڈالر کے شئرز فروخت کرے گا
    • اسرائیلی وزیر خارجہ نے سفارت خانے کے افتتاح پر نجی کو دوست قرار دیا
    • اسرائیل باز نہ آیا تو دنیا میں تنہا رہ جائے گا، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دے دیا
    • یکم جولائی سے سرکاری دفاتر میں نیا قانون نافذ
    • ایک لیٹر میں ’’900 کلومیٹر‘‘ سے زائد سفر کرنے والی حیرت انگیز کار ایجاد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سندھ کا 14کھرب روپے سے زائدکا بجٹ پیش،تنخواہوں میں 20 فیصد اور پنشن میں 10فیصد اضافہ

    By Daily Khabrainجون 15, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     

    سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ  مراد علیٰ شاہ نے اپوزیشن کے احتجاج کے دوران مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کردیا۔

     14کھرب روپے سے زائد مالیت کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10فیصد اضافےکی تجویز ہے جب کہ امن وامان کے لیے 105ارب، صحت کےلیے 172ارب اورتعلیم کےلیے 240ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

    سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ آئندہ مالی سال 22-2021کے لیے سندھ کا کل بجٹ 1477.903 ارب روپے ہے، رواں سال صوبائی بجٹ میں 19.1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، بجٹ میں خسارے کا تخمینہ 25.738 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال 22-2021 کے لیے صوبے کی اپنی وصولیاں 329.319 ارب روپے متوقع ہیں اور  صوبے کے متواتر اخراجات 1089.372 ارب روپے ہیں،ترقیاتی پروگرام فنڈ میں  43.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور اس بار 222.500 ارب روپے مختص کیےگئے، ضلعی ترقیاتی فنڈ میں 100 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،  کم سے کم اجرت 17500 روپے سے بڑھا کر 25000 روپے کردی گئی ہے، بجٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10فیصد اضافےکی تجویز ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مستحق افراد کی معاونت اور معیشت کی بحالی کے لیے 30.90 ارب روپے رکھے گئے ہیں،شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے 16.00 ارب روپے رکھے گئے ہیں جب کہ  تعلیم کے شعبے کے لیے 3.20 ارب روپے رکھےگئے ہیں، آئی ٹی سیکٹر کی بحالی کے لیے 1.70 ارب روپے مختص کیےگئے ہیں، ایس ایم ایز کے توسط سے صنعتی ترقی کے لیے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں،کم لاگت کی ہاؤسنگ کے لیے 2 ارب روپے مختص کیےگئے ہیں،لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کی معاونت کے لیے ایک ارب روپے رکھےگئے ہیں۔

     صحت کی خدمات کے لیے 172 ارب روپے سے زائد مختص

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال 22-2021 کے لیے بجٹ میں صحت کی خدمات کے لیے 172.08 ارب روپے رکھے گئے ہیں،صحت کی خدمات کے لیے بجٹ میں 29.5 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لیے 24.73 ارب روپے مختص کیےگئے ہیں، صحت کے لیے ترقیاتی بجٹ میں 18.50 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے119.97 ارب روپے مختص کیےگئے ہیں، بلدیات کے بجٹ میں 31.3 فیصد اضافہ کرکے 10.48 ارب روپے کیا گیا ہے،مقامی کونسلز کے فنڈز کے لیے 82.00 ارب روپے رکھےگئے ہیں،بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 25.500 ارب روپے رکھےگئے ہیں، محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کےلیے7.64 ارب روپے رکھےگئے ہیں اور ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کی اے ڈی پی میں 8.2 ارب روپے رکھےگئے ہیں۔

    بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کا شدید احتجاج

    بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کے اندر اور باہر اپوزیشن نے شدید احتجاج اور شورشرابا کیا، نعرے لگائے اور سیٹیاں بجائیں ،اپوزیشن ارکان پلے کارڈز  بھی ایوان میں لے آئے جس پر پیپلزپارٹی کے اراکین نے مرادعلی شاہ کے گرد حصار بنالیا ۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بجٹ سندھ کے لوگوں کی خواہشات کا مظہر ہے،ہم عوام کا اعتماد قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، ہم نے کمزور اور پسماندہ طبقات کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں،بدلتے وقت کے تقاضوں کے مطابق تعلیمی نظام کو ڈھالا جا رہا ہے۔

     سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مرادعلی شاہ نے شیخ چلی کی طرح قلابے ملائے، ہم تو سمجھ رہے تھے کہ آج کا بجٹ یونس میمن پیش کرے گا، اسمبلی میں بجٹ یونس میمن کے منشی نے پیش کیا۔

     اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اسمبلی میں بھرپور احتجاج کیا ہے، صحت اور تعلیم کے پیسے بڑھےلیکن محکموں کی کارکردگی نیچے جاتی رہی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت

    لاہور بورڈ نے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کے لیے رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا

    تازہ ترین

    پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت

    لاہور بورڈ نے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کے لیے رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا

    کیا آپ کی بھی بی آئی ایس پی رقم میں کٹوتی ہو رہی ہے؟ اگر ہاں تو پھر یہ کام کریں

    لیگی رہنما کو اداکارہ سے پھڈا مہنگا پڑگیا، اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق درخواست دائر

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.