لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑی کامیابی حاصل کرلی اور لندن کی عالمی ثالثی عدالت نے پی سی بی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیک فرنٹ ایف زیڈ ای اور بلٹز ایڈورٹائزنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کی پی سی بی کے ساتھ تنازعات پر لندن کی عالمی ثالثی عدالت نے پی سی بی کے حق میں فیصلے سنادئیے ہیں۔
ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای (ٹیک فرنٹ)سے متعلق تنازع پاکستان سپر لیگ کے براڈکاسٹ اور لائیو سٹریمنگ میڈیا رائٹس کے معاہدوں کے سلسلے میں فیس کی ادائیگی جبکہ بلٹز ایڈورٹائزنگ کے ساتھ تنازع پی ایس ایل 2020 کے میچز کی تاخیر سے ٹیلی ویژن نشریات اور لائیو سٹریمنگ میڈیا رائٹس کی فیس کی ادائیگی سے متعلق تھا۔
ان تنازعات پر لندن کی عالمی ثالثی عدالت نے ٹیک فرنٹ اور بلٹز ایڈورٹائزنگ کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے دونوں پارٹیز کو پی سی بی کو فیس کی ادائیگی اور کیس سے متعلق تمام اخراجات اٹھانے کا حکم دیا ہے، یہ تمام حقوق پاکستان اور لندن کی عالمی ثالثی عدالت کے قوانین کے عین مطابق جاری کیے گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر بیرسٹر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے بڑی کامیابیاں ہیں کیونکہ اس سے پی سی بی کو پاکستان سپر لیگ سے کثیر آمدنی ملنے میں کامیابی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ ہم مربوط معاہدے کرتے ہیں اور ہم پی ایس ایل کے برانڈ کی مقبولیت میں اضافے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
- سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
- پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
- بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
- پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
- خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
- پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
- مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
- پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
- ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
- کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے شادی کر لی
- قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
- پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
- سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
- پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط
- امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار
- سونے کی قیمت پانچ دن میں 30 ہزار روپے بڑھ گئی، 4 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی
- پاکستان اور روس کامال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کافیصلہ
- WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت
- 14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
