Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • نوواک جوکووچ کا یو ایس اوپن سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم 48ویں رینک کے ناوونے نے بڑا اپ سیٹ کردیا
    • ’انڈور اسکول میں پریکٹس کرلیتے، شارٹس پہننے، ٹیپ لگانے اور لنگڑا کر چلنے کی ضرورت نہیں‘، اسٹیورٹ براڈ کا امام الحق پر طنز
    • دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کو16سال بعد لارڈز ٹیسٹ میچ میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام
    • ٹرمپ کا ’’لیک امریکا‘‘ نام، کینیڈین وزیراعلیٰ کا کرارا جواب، ڈگ فورڈ نے جھیل کے کنارے ’’لیک اونٹاریو‘‘ کا بڑا سائن لگا دیا
    • پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے، پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا
    • جمائما خان بیٹوں کے ہمراہ لارڈز ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا
    • کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین، یومیہ 2 کروڑ گیلن کمی کا سامنا
    • کوئٹہ میں مو سم تبدیل، سرد ہواؤں کا آغاز
    • پاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقرر
    • محمد عباس کا لارڈز میں تہلکہ، 4 اننگز میں 17 وکٹیں اور اوسط 11.41
    • قومی کرکٹرز کی خراب تکنیک پر محمد یوسف برہم، کوچز پر بھی شدید تنقید
    • آر ایس ایس سربراہ کے دورہ امریکا پر خالصتان حامی سکھوں کا احتجاج
    • مائیکل وان کی پاکستانی بیٹنگ پر کڑی تنقید، کاؤنٹی ٹیم سے تشبیہ
    • بلاول بھٹو کی شادی کی افواہوں پر مرتضیٰ وہاب نے کیا کہا؟
    • جاوید میانداد اور معین خان کے بعد باسط علی بھی عمران خان کیلئے میدان میں
    • سونے کی قیمت میں بڑا کریش، فی تولہ 15 ہزار روپے سے زائد کمی
    • انسپکٹر جمشید بڑے پردے پر، ’دی سیکرٹ پرچمنٹ‘ کا ٹریلر ریلیز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    روس نے جوہری میزائلوں سے لیس فوجی مشق کا آغاز کردیا

    By Khabrain Newsفروری 19, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ماسکو: (ویب ڈیسک) صدر ولادیمیر پوٹن کے حکم پر روسی فوج نے فوجی مشق کا آغاز کر دیا ہے جس میں جوہری میزائل کے تجربے بھی کیے جائیں گے۔
    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی حکومت کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے بتایا کہ اس مشق کا مقصد اسٹریٹیجک جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے ملکی فوج کی روسی تیاری کو جانچنا تھا۔
    اس موقع پر روسی صدر کے ہمراہ بیلاروس کے صدر الیکسانڈر لوکاشنیکو بھی موجود تھے۔ ماسکو حکومت کے مطابق روسی فوج نے بیلسٹک اور کروز میزائل داغے جب کہ ایک ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا۔
    قبل ازیں مشرقی یوکرین میں قابض ہونے والے روس نواز باغیوں نے حکومتی فورسز کی جوابی کارروائی کے پیش نظر شہریوں کو ماسکو منتقل کرنا شروع کردیا ہے جب کہ صدر پوٹن نے آنے والے ہر فرد کو 130 ڈالر امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
    قبضے کے بعد روس نواز باغیوں کے کمانڈر اور مقبوضہ علاقے میں اپنی حکومت قائم کرنے کے دعویدار ڈینس پوشیلین نے یوکرائنی فوک کے ممکنہ حملے کے پیش نظر لوہانسک اور ڈونیٹسک سے خواتین، بچوں اور معمر شہریوں کو روس منتقل کرنا شروع کردیا۔
    ادھر روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی مشرقی یوکرائن سے آنے والے شہریوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے 10 ہزار روسی روبل تقریباً 130 ڈالر امدادی رقم دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
    دوسری جانب لوہانسک میں اقوام متحدہ کے ایک انسانی امدادی قافلے کو گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ روس نواز باغیوں اور یوکرائنی فوج نے اس کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا ہے۔ اس واقعے سے روس اور مغربی ممالک کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوگیا ہے جس پر روسی صدر کے بیان نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔
    روسی صدر پوٹن نے اپنے بیان میں روس کے قومی مفادات کے تحفظ کا عہد کرتے ہوئے یوکرائن کے سرحد کے نزدیک جنگی مشقوں کا عندیہ دیا۔
    دریں اثناء یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے کہا کہ لوہانسک اور ڈونیٹسک میں جوابی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں۔ تنازعات کے صرف سفارتی حل کے لیے پوری طرح پُرعزم ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری

      ٹرمپ کا ’’لیک امریکا‘‘ نام، کینیڈین وزیراعلیٰ کا کرارا جواب، ڈگ فورڈ نے جھیل کے کنارے ’’لیک اونٹاریو‘‘ کا بڑا سائن لگا دیا

      آر ایس ایس سربراہ کے دورہ امریکا پر خالصتان حامی سکھوں کا احتجاج

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.