کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنی سیاسی موت پر تحریک عدم اعتماد لے آئی، انہیں شکست دے کر ان پیچھا کروں گا، پہلا ٹارگٹ آصف زرداری، دوسرا ٹارگٹ مقصود چپڑاسی والا شوبازہے، سندھ کے لوگ زرداری مافیا سے چھٹکارا چاہتےہیں، اب آزادی کا وقت آگیا۔
وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں، اندرون سندھ آ رہا ہوں، 14 سال زرداری مافیا نے سندھ کو لوٹا، سندھ کے لوگوں کی آزادی کا وقت آگیا ہے، آپ سب کو کے سی آر کی مبارکباد دیتا ہوں، لوگوں نے ریکارڈ ٹیکس دیا، کراچی نے پاکستان کو ریکارڈ ٹیکس دیا، ہمارا ملک درست راہ پر گامزن ہے، پٹرول اور فضل الرحمان کی قیمتوں کو کم کیا، پاکستان میں پٹرول اور فضل الرحمان دبئی سے زیادہ سستا ہے، ڈاکوؤں کے گلدستے کو خوف آنا شروع ہوگیا کہ حکومت ہر مشکل سے نکلتی گئی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد ان کی سیاسی موت ہے، انہوں نے عدم اعتماد کی تحریک چلائی، انہوں نے وہ کام کیا جس کی میں اللہ سے دعا مانگتا تھا کہ یہ کریں، 25 سال سے ان چوروں کے خلاف جہاد کر رہا ہوں، اپنے ملک کیلئے ان چوروں کیخلاف لڑ رہا ہوں، یہ اربوں ڈالر ملک سے باہر لے گئے، آصف علی زرداری یہ ظالم ہے، پولیس اور غنڈوں کو استعمال کرتے ہیں، آصف زرداری نے میرے آدمیوں کو خریدنے کیلئے 20، 20 کروڑ روپے رکھے ہیں، میری بندوق کی نوک پر آصف زرداری بڑی دیر سے آیا ہوا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ آصف زرداری خدا کا واسطہ ہے، اپنے بچے کو اردو تو سکھا دو، 15 سال ہوگئے بلاول کبھی کہتا ہے بارش آتا ہے تو پانی آتا ہے، بلاول کو تو یہ نہیں پتا لڑکی آتا ہے یا آتی ہے، مقصود چپڑاسی والے تمہارا وقت بھی آگیا ہے، مقصود چپڑاسی والا اگلے 3 ماہ میں جیل جانے والا ہے، ان کا پیسہ واپس لاکر بجلی کی قیمت اور کم کریں گے، فضلو، مسٹر ڈیزل، تم بھی تیار ہو جاؤ، فضل الرحمان کے پاس اربوں کیسے آئے ؟ کام تو کوئی کرتا نہیں، چوروں کے ٹولے کیخلاف جنگ عمران خان کی نہیں ملک کے ہر بچے کی ہے، ان کی شکلیں دیکھو یہ ملک بچانے نکلے ہیں، کسی ملک کے خلاف نہیں ہوں، جن کا پیسہ باہر پڑا ہے وہ بڑا بول رہے ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80 ہزار جانوں کی قربانی دی، امن میں ساتھ ہوں، جنگ میں ساتھ نہیں دوں گا۔