کراچی میں بلآخر گرمیوں نے دستک دے دی۔
محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کےمطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جب کہ شہر میں دن کےاوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔
سردار سرفراز نے کہا کہ آج شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جب کہ شمال مغرب سے ہوائیں چلنے کے باعث موسم گرم اورخشک رہے گا۔