نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں چیتے نے خونخوار چیتے رات گئے گھر میں گھس کر پالتو کتے پر حملہ کردیا، واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل دہلا دئیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیتے کا گھر میں گھس پر کتے پر حملہ کرنے کا واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناسک میں پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گھر کی باؤنڈر وال پر کتا بٹھا ہوا ہے کہ اچانک چیتا منظر میں داخل ہوتا ہے اور کتے پر حملہ کردیتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیتا کتے کو گردن سے دبوچ کر گھر سے دور لے جاتا ہے، بعدازاں چیتے نے کتے کو مار ڈالا۔
محکمہ جنگلات نے واقعے کی اطلاع ملنے پر چیتے کی تلاش شروع کردی جب کہ شہریوں کو رات گئے گھروں میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔