تازہ تر ین

ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ …. ” آرمی چیف کا اہم حکنامہ جاری “

راولپنڈی/نارووال(ویب ڈیسک ) نارووال میںورکنگ باﺅنڈری پر ظفروال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کو بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت کردی ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق نارووال میں ورکنگ باﺅنڈری پر ظفروال سیکٹر میں بھارتی فوج نے صبح ساڑھے آٹھ بجے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن پاک رینجرز پنجاب کی جانب سے بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔اس کے علاوہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے جب بھی بلا اشتعال فائرنگ کی جائے تو اس کا مﺅثر جواب دیا جائے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain