اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع بڑھا کر 12.60 فیصد کردی گئی ہے جب کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 24 پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پینشنز، بہبود اور اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع موجودہ سطح پر برقرار رہے گی جبکہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس کی شرح منافع بھی 13 فیصد کی سطح پر برقراررہے گی۔