Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے شادی کر لی
    • قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
    • سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
    • پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط
    • امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار
    • سونے کی قیمت پانچ دن میں 30 ہزار روپے بڑھ گئی، 4 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان اور روس کامال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کافیصلہ
    • WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت
    • 14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا، غلط ویڈیوز چلا کر طوفان بدتمیزی پیدا کی گئی، مریم اورنگزیب

    By Khabrain Newsاگست 20, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا اور سوشل میڈیا پر غلط ویڈیوز چلا کر طوفان بدتمیزی پیدا کی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کی جعلی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں۔ شہباز گل کے خلاف ایک مقدمہ ہے اور شہباز گل نے عمران خان کے کہنے پر سب کچھ کہا۔ انہوں نے کہا کہ مقدمے سےتوجہ ہٹانے کے لیے ایک پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر غلط ویڈیوز چلا کر طوفان بدتمیزی پیدا کی گئی۔ کسی پر بھی تشدد نہیں ہونا چاہئے اور شہباز گل پر بھی کوئی تشدد نہیں ہوا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز گل سے منصوب سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو چکوال کی ہے اور عمران خان فارن فنڈنگ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شہباز گل پیشی کے وقت بیماری کا بہانہ بناتے ہیں اور ان کا اصل مقصد ہے کہ کہانی کو بدل دو۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر کے شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی اور یہ حکومت کا معاملہ نہیں تھا بلکہ عدالت میں کیس ہے۔ مجھے عمران خان کے پروپیگنڈے کو نقاب کرنے کے لیے آنا پڑا۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز گل کے اسپتال کے کمرے کی ویڈیو شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ شہباز گل کے کمرے کی ویڈیو ایک گھنٹہ پرانی ہے لیکن عمران خان چاہتے ہیں کہ اصل حقیقت سے نظر ہٹ جائے۔ یہ کس چیز کی ریلیاں نکال رہے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ شہباز گل کا ایک ایک لفظ عوام کے علم میں ہے اور آپ لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ یہ سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ شہباز گل اسپتال میں صحت مند ہیں۔ عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی تسلیم کیا کہ شہباز گل نے غلط بات کی۔ پروپیگنڈا میں صرف اور صرف جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بغیر تحقیقات کے ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن مت پھیلائیں۔ کرپشن اور فارن فنڈنگ کے معاملے کو بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ ایک شخص نے اس معاشرے میں فساد اور انتشار پھیلایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دستاویز اور ثبوت میڈیا کو پیش کریں گے کیونکہ یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ پاکستان کا قانون ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں

      پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا

      قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.