Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے شادی کر لی
    • قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
    • سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
    • پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط
    • امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار
    • سونے کی قیمت پانچ دن میں 30 ہزار روپے بڑھ گئی، 4 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان اور روس کامال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کافیصلہ
    • WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت
    • 14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بغاوت کا مقدمہ، پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اڈیالہ جیل سے رہا

    By Khabrain Newsستمبر 15, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور چیئرمین عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہبازگل کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
    خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو آج ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز گل کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز گل کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔
    بغاوت کے مقدمے میں شہباز گل ایک ماہ سے زائد عرصہ اڈیالہ جیل میں قید رہے، ان کی رہائی پر پی ٹی آئی کا کوئی مرکزی رہنما انہیں لینے اڈیالہ جیل نہیں آیا۔
    پی ٹی آئی راولپنڈی کی مقامی قیادت اور کارکنوں نے شہباز گل کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔
    قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں بغاوت مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، ملزم کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل میں کہا ہے کہ شہباز گل کی درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج نے مسترد کی تھی، مقدمہ میں 14 دفعات لگائی گئیں ہیں، تفتیش مکمل ہو چکی ہے، برآمدگی اور کوئی نہیں کرنی۔
    وکیل نے دلائل دئیے کہ ایک تقریر پر شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، شہباز گل کیس خارج کرنے کی درخواست بھی زیر التوا ہے، شہباز گل پی ٹی آئی حکومت میں معاون خصوصی تھے، ان کو حکومت ختم ہونے کے بعد عمران خان کا چیف آف سٹاف بنا دیا گیا۔
    دلائل پرچیف جسٹس اطہر من اللہ نے شہباز گل کے وکیل کو سیاسی بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ آپ قانونی نکات پر دلائل دیں، شہباز گل کے وکیل سلمان صفدر نے ایف آئی آر کا متن پڑھ کر سنا یا۔
    وکیل نے کہا کہ پورا کیس ایک تقریر کے اردگرد گھومتا ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا یہ ساری باتیں شہباز گِل نے کہی تھیں؟ کیا ان تمام باتوں کا کوئی جواز پیش کیا جا سکتا ہے؟
    جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ کیا سیاسی جماعت کے ایک ترجمان کے ان الفاظ کا کوئی جواز پیش کیا جا سکتا ہے؟ کیا سیاسی جماعتوں کو آرمڈ فورسز کو سیاست میں دھکیلنا چاہیے؟یہ صرف تقریر نہیں ہے۔
    وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کی گفتگو کا کچھ حصہ نکال کر سیاق و سباق سے الگ کر دیا گیا، انہوں نے کہیں بھی فوج کی تضحیک کرنے کی کوشش نہیں کی، شہباز گل نے اپنی گفتگو میں مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کے نام لئے، مقدمہ میں بدنیتی سے اور منصوبے کے تحت یہ تمام باتیں نکال دی گئیں۔
    دوران سماعت وکیل نے مزید کہا ہے کہ شہباز گِل کے ریمانڈ کو بہت متنازع بنایا گیا، بغاوت کی دفعات نے مقدمہ کو بھی متنازعہ بنا دیا، ٹرائل کورٹ نے کہا کہ 13 میں سے 12 دفعات شہباز گل پر نہیں لگتیں، شہباز گل کی ساری گفتگو سٹریٹیجک میڈیا سیل سے متعلق تھی۔
    شہباز گل کے وکیل نے دلائل میں کہا آرمڈ فورسز کی طرف سے مقدمہ درج کرانے کا اختیار کسی اور کے پاس نہیں، شہباز گل پر مقدمہ میں بغاوت کی دفعات بھی شامل کر دی گئیں، ٹرائل کورٹ نے تو پراسیکیوشن کا کیس ہی ختم کر دیا۔
    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سیاسی جماعتوں نے نفرت کو کس حد تک بڑھا دیا، اس تقریر کو دیکھ لیں یہ گفتگو بتاتی ہے کہ نفرت کو کس حد تک بڑھا دیا گیا ہے، یہ عدالت پی ٹی ایم کے خلاف بغاوت کیس میں تفصیلی فیصلہ دے چکی ہے۔
    جسٹس اطہر من اللہ نے کہا شہباز گل کا بیان غیرمناسب تھا اس کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا، شہباز گل کا بیان ہتک آمیز بھی تھا، لوگوں کی عزتیں نہیں اچھالنی چاہئیں، شہباز گِل پر لگائی گئی دفعات کیسے غلط ہیں؟
    پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا اگر اس طرح معافی قبول کی جائے تو قتل کرنے والا بھی ٹرائل کورٹ سے معافی مانگ لے، چیف جسٹس نے مکالمے میں کہا بغاوت کالونیل قانون ہے اس پر دلائل نہ دیں، یہ عدالت بغاوت کو نہیں مانتی، اسے چھوڑ کر باقی دفعات پر دلائل دیں۔
    پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شہباز گل کے تھورایا فون کی فرانزک کی رپورٹ آنا باقی ہے، شہباز گِل کا موبائل ڈرائیور لے گیا آج تک موبائل فراہم نہیں کیا گیا، شہباز گل پراسیکیوشن کے ساتھ تفتیش میں بالکل تعاون نہیں کر رہے۔
    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پچھلی جو حکومت تھی اس نے بھی بغاوت کے مقدمات بنائے، موجودہ بھی بنا رہی ہے، شہباز گِل کی تقریر کے بعد انوسٹی گیشن میں کسی سے رابطے کا پتہ چلا؟ کیا ابھی تک شہباز گِل کے خلاف کوئی متضاد مواد سامنے آیا ہے؟
    بعدازاں ریمارکس مکمل کرتے ہوئے اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی اور 5 لاکھ مچلکے جمع کروانے کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں

      پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا

      قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.