Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نکاح فیس 200 روپے مبارکباد کے نام سے زائد وصولی پر پابندی
    • محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرکے جعلی کورٹ فیس ٹکٹس بنانے والے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا’ 9 افراد کیخلاف مقدمہ
    • آئی جی پنجاب کی زیر صدارت کرائم کنٹرول سے متعلق دوسرا فالواپ اجلاس
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم کرائم کنٹرول کی صورتحال اور سنگین جرائم میں کمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دے رہے ہیں۔
    • پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کیخلاف تینوں درخواستیں نمٹا دی گئیں
    • کوڑا ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر جائیداد کی خرید و فروخت کا این او سی نہیں ملے گا:پنجاب حکومت
    • ملتان نے فضائی آلودگی میں لاہور کو بھی پئچھے چھوڑ دیا اے کیو آئی 719 ریکارڈ
    • نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد میں 40ویں سینئر مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب ،46افسران میں اسناد تقسیم
    • انتخابات میں شکست ٹرمپ کیلیے بڑا سیاسی دھچکاہے ،اختر اقبال ڈار
    • نیب نے سابقہ ادوار میں بے ضابطگیوں سے متعلق پرانی انکوائریاں ،تحقیقات دوبارہ کھولنے کا عمل تیز کردیا
    • لاہور:تاریخی شہر لاہور کے حسن کو اجاگر کرنے والی ڈبل ڈیکر بسیں مال روڈ پر واقع استنبول چوک سے گزر رہی ہیں۔
    • ماچھی کے آئل ٹینکر کی ویلڈنگ کے دوران خطرناک دھماکہ ، 2 جاں بحق
    • پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
    • ساہوکا:بھائی نے اندھادھندفائرنگ کرکے بہن کوقتل کرڈالا
    • سیلز ٹیکس رولز میں ترمیم، ایڈوانس ادائیگیوں پر انوائس جاری کرنیکا نیا طریقہ متعارف
    • بینکوں بجلی نیٹ ورکس اہم قومی تنصیبات پر ائے آئی سائبر حملوں کا خطرہ
    • سعود ی عرب کے مختلف شہروں میں منگل تک تیز بارش کی پیش گوئی،سیلابی صورتحال کا انتباہ
    • لاہورمیں وادی سندھ کی تاریخ پر15 ویں عالمی تھاپ کانفرنس کا اغاز
    • لاکھ روپے کا ایک سیرپ جناح ہسپتال میں جینیاتی مریضوں کو دوا کی مفت فراہمی13
    • پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی مزہبی رواداری کی اعلی مثال قائم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اچھا ہوا آڈیولیکس آ گئیں، اب سائفر کو قوم کے سامنے لایا جائے: عمران خان

    By Khabrain Newsستمبر 28, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اچھا ہوا آڈیولیکس سامنے آ گئیں، چیف الیکشن کمشنر کی آڈیو آنے کے بعد یہ استعفیٰ دے، اب سائفر کو قوم کے سامنے لایا جائے، شہبازشریف آفس سے پتا چلاعمران خان،اعظم خان کی بات چیت ریلیز کر دی، یہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیخلاف ہے، سوچ رہا ہوں اسے عدالت لیکرجاؤں۔ ڈونلڈ لو نے جو بھی باتیں کیں سائفر کو پوری قوم کے سامنے لایا جائے۔
    معیشت، خارجہ پالیسی ، انسانی حقوق اور دہشتگردی کے موضوع پر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست میں پہلے فکری انقلاب آیا تھا،عمران خان علامہ اقبال شاعری کے ذریعے لوگوں کوجگارہے تھے، ہمیں اپنی غلامی کی زنجیروں کوتوڑنا ہوگا، آزادی کے بغیرمعاشرہ اونچی پروازنہیں کرسکتا، اللہ ہمیں قرآن میں حکم دے رہا ہے اپنے نبیﷺ کے راستے پر چلو، میں نے رحمت اللعامین اتھارٹی بنائی، ہمیں اپنے بچوں کو نبی ﷺ کی سیرت پڑھانا ہو گی، اس حکومت نے آکررحمت اللعامین اتھارٹی بند کردی، مدینہ کی ریاست کی بنیاد عدل اور انصاف تھی، انصاف انسان کوحقوق دیتا ہے، آزاد قوم اپنے حقوق کی حفاظت کرتی ہے۔
    سابق وزیراعظم نے کہا کہ افسوس پاکستان ابھی تک فلاحی ریاست نہیں بن سکا، برطانیہ میں فلاحی ریاست کے اصول دیکھے، برطانیہ میں جب یہ دیکھا تو میں نے فیصلہ کیا اللہ نےموقع دیا تو مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلیں گے، ہیلتھ کارڈ غریب گھرانے کے لیے بہت بڑی نعمت ہے، بیماری کی وجہ سے لوگ مقروض ہو جاتے ہیں، ان کی بے حسی دیکھیں مریم کہہ رہی ہیں ہیلتھ کارڈ کو بند کر دو، شہباز شریف، مریم کو کہتا ہے ہاں ہیلتھ کارڈ کوبند کردیتے ہیں، 1960میں پاکستان مثالی ترقی کررہا تھا،غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہوسکا، امداد پر انحصارپاکستان کی غلطی تھی، مسلم لیگ ن کی حکومت میں گزشتہ 5 سال میں ایکسپورٹ نہیں بڑھی تھی، جس نے بیڑہ غرق کیا اسی کو اب وزیر خزانہ لگا دیا۔
    انہوں نے کہا کہ عمران خان آج ملک کی انڈسٹریز بند ہو رہی ہے، جب تک ایکسپورٹ نہیں بڑھائیں گے ملک کیسے ترقی کرے گا، یہ کرپٹ مافیا ہے ان کی کوشش ملک کا پیسہ چوری کرنا ہے، بنانا ری پبلک میں بھی ایسے مذاق نہیں ہوتے، مشرف دور میں جب نواز شریف پکڑا جانے لگا تو این آر او لیکر بھاگ گیا، مجھے توسمجھ نہیں آتی یہ جوملک کے محافظ ہیں کیا ان کو نظرنہیں آ رہا کہ ملک کے ساتھ ہو رہا ہے؟ نوازشریف، زرداری خود اربوں پتی بن گئے ملک کو مقروض کر دیا، جو بھی ان لوگوں کو مسلط کررہے ہیں اس سے بڑی ملک کے ساتھ غداری نہیں ہوسکتی۔
    عمران خان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی اخلاقیات کو تباہ کیا جا رہا ہے، مولانا رومیؒ نے کہا جب قوم اچھے برے کی تمیزختم کردے تو ختم ہوجاتی ہے، نامور ڈاکوؤں کو رجیم چینج کے بعد مسلط کر دیا گیا، انہوں نے اقتدارمیں آتے ہی 1100 ارب معاف کرائے، مریم نواز کو شرم نہیں آئی، داماد کے لیے بھارت سے مشینری منگوا رہی ہے، شرم نہیں آتی شہبازشریف کو کہتا ہے قوم کے خرچ پر گرڈ اسٹیشن بنا دیں گے، یہ ملک کے ساتھ مذاق ہورہا ہے، مسلم لیگ(ن)کی حکومت20ارب ڈالرکا بیرونی خسارہ چھوڑکرگئی تھی، ہماری حکومت20ارب ڈالرکے خسارے کو 16ارب ڈالرتک لیکرآئی۔
    انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے بڑے اچھے تعلقات تھے، کورونا کی وجہ سے چین دوسال تک مکمل بند رہا، ہماری حکومت نے کورونا ویکسین کا خرچہ بھی برداشت کیا، پانچ ماہ کے دوران جو انہوں نے پاکستان کے ساتھ کیا دشمن بھی ایسا نہیں کرسکتا تھا۔ شہبازشریف کا خاتون اینکر کو انٹرویو اس سے زیادہ شرمناک بات نہیں ہو سکتی، شہباز شریف خاتون اینکر کو ترس دلا رہا ہے کہ ہم لُٹ گئے، مارے گئے، شہباز شریف اینکر کو جوبائیڈن سمجھ کر امداد مانگ رہا تھا، قوم ارادہ کرلے ہم اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکتے ہیں، کورونا کے باوجود ہمارے دور میں پاکستان ترقی کر رہا تھا، عالمی اداروں نے ہماری کورونا کی پالیسی کو سراہا، بارودی سرنگیں ن لیگ ہمارے لیے چھوڑ کر گئیں تھی، ملک کی معیشت کے ساتھ اخلاقیات کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ شہبازشریف چاہتا ہے دنیا کے پاؤں پکڑو اور جوتے پالش کرو، امریکا کی جنگ میں شرکت اور جوتے پالش کر کے ہم نے پاکستان کو ذلیل کیا، ریمنڈ ڈیوس نے دن دیہاڑے قتل کیے کسی نے نہیں پکڑا، پاکستان اتحادی تھا اور ہمارے اوپر ہی ڈرون حملے ہو رہے تھے، ہم نے جوتے پالش کیے اس لیے نیویارک میں جا کر بھکاریوں کی طرح بھیک مانگ رہے ہیں، دنیا کی تاریخ میں کبھی کوئی قوم اس طرح نہیں بنتی، ہم نے ایک خوددار پالیسی بنانے کی کوشش کی۔ روس تو پاکستان کے مفاد کے لیے گیا تھا، برطانوی اینکرنے کہا آپ کے روس جانے پر برطانیہ بھی ناراض ہے، برطانوی اینکر کو کہا مجھے 22 کروڑعوام نے منتخب کیا ہے، میری ترجیح تو غریب عوام کو ریلیف دینا تھا، میں نے برطانیہ سے کہا ایک لاکھ کشمیری شہید ہو چکے، کبھی آپ لوگوں نے ان کا سوچا، بدقسمتی سے یہاں پرغلام ذہنیت ہے انہیں ان چیزوں کی سمجھ نہیں۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رجیم چینج کا فیصلہ ہوا، حیرت ہوتی ہے ایجنسیزہمیں دشمن سمجھنا شروع ہوگئی ہے، پاکستان کے سنیئرز صحافی جنہوں نے لفافے نہیں لیے ان کو دشمنوں کی طرح ٹریٹ کیا جارہا ہے، ایک قبضہ گروپ ہے اس نے چینل لے لیا ہے، حیرت ہے ایجنسیز چوروں کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے، شہباز گل کو برہنہ کر کے مارا گیا، کون سے ملک میں ایسا مذاق ہوتا ہے، قوم سے کہتا ہوں جو نامعلوم کالز کر کے ڈرائے اسے آپ بھی ڈرائیں، قوم کو اپنے حقوق کی حفاظت کرنا ہو گی، قوم نے اپنے حقوق کے لیے کھڑا ہونا ہے، نامعلوم نمبرز والے ناؤنسز تم ہو کون ہمارے ہی ٹیکسوں پر چلنے والا ہمیں ہی دھمکیاں دے رہا ہے، جب قوم فیصلہ کر لے تو پھر کوئی اس کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا۔
    آڈیولیک پر انہوں نے کہا کہ اچھا ہوا آڈیوسامنے آگئی، اب سائفرکوقوم کے سامنے لے آؤ، ڈونلڈ لو نے جو بھی باتیں کیں سائفر کو پوری قوم کے سامنے لایا جائے۔ شہبازشریف آفس سے پتا چلاعمران خان،اعظم خان کی بات چیت ریلیز کر دی، یہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیخلاف ہے، سوچ رہا ہوں اسے عدالت لیکرجاؤں۔
    عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن وقت ہے، جتنا گھٹیا چیف الیکشن کمشنر ہے اس سے زیادہ گھٹیا نہیں دیکھا، چیف الیکشن کمشنر بھگوڑے، سزا یافتہ چور سے آرڈر لے رہا ہے، کس دن استعفے منظور کرنے ہیں، ثابت ہوگیا ہے چیف الیکشن کمشنر شریف خاندان کا نوکر ہے، آڈیولیکس کے بعد چیف الیکشن کمشنرمیں شرم نہیں استعفیٰ دے، ہمارے پاس دوراستے ہیں ایک راستہ ان کے پھٹے ہوئے چور بچوں کے ساتھ یا حقیقی آزادی کا راستہ اپنانا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت

      لاہور میں وادی سندھ کی تاریخ پر 15ویں عالمی تھاپ کانفرنس کا آغاز

      بھارت کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے، دفتر خارجہ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.