بیجنگ / تائی پے:(ویب ڈیسک) صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین کبھی تائیوان پر طاقت کے استعمال کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا تاہم پہلی ترجیح پُرامن حل کی کوششیں ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے ہال آف دی پیپلز میں 20 ویں چینی کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتے ہیں اور یہ چینی عوام پر منحصر ہے کہ کب اپنا حق واپس لیتے ہیں۔ صدر شی جن پنگ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آبنائے تائیوان میں اقتصادی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیں گے۔ ہماری تمام تر حمایت تائیوان کی عوام کے ساتھ ہے جن کی ہمیشہ بھلائی، بہبود اور فائدہ کا سوچا ہے۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ ہم نہایت خلوص اور تمام تر کوششوں کے ساتھ پُر امن طریقے سے دوبارہ اتحاد کے امکانات کے لیے کوشش کرنے پر زور دیتے ہیں، لیکن ضرورت پڑنے پر طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ چینی صدر شی جن پنگ کے اس بیان کی تائیوان کے وزارت خارجہ نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی خود مختاری سے پیچھے نہیں ہٹیں گے نہ ہی آزادی اور جمہوریت پر سمجھوتہ کریں گے۔ خیال رہے کہ بیجنگ اور تائیوان کے درمیان کشیدگی میں اگست میں اضافہ ہوا جب چین نے تائیوان کے قریب جنگی مشقیں کیں اور جس کے فوری بعد امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- خطرناک وائرس امریکی کی 9 ریاستوں تک پھیل گیا، ہزاروں متاثر
- کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی
- سجل، ہانیہ اور اقرا سے دوستی نہیں بس سلام دُعا ہے،ماہرہ خان
- برطانیہ میںپانی کی قلت، ایئرپورٹ پر واش رومز اور ریسٹورنٹس بند
- پاکستان میں مون سون سے اموات کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی، مزید 10 ہلاکتیں رپورٹ
- گلگت بلتستان میں اچانک سیلاب، متعدد علاقوں کے زمینی رابطے منقطع
- ڈوبنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاحتی کشتیوں کی جانچ کا آغاز
- ناران کے قریب پنجاب یونیورسٹی کی بس کھائی میں جا گری، 21 افراد زخمی
- پاکستانی باپ بیٹی کی جوڑی نے بین الاقوامی گھڑسواری تیراندازی چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
- پاکستان کی طیبہ اشرف اور سمبل فاطمہ نے آئیکون اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
- جنتر منتر احتجاج کے بعد جنرل زی نے سڑکیں صاف کر کے مثال قائم کر دی
- میکڈونلڈز اور کے ایف سی کم صحت بخش فاسٹ فوڈ چینز میں شامل
- امریکا اور ایران کے درمیان حملے رکنے پر تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں
- پی ایم ڈی کی لاہور، اسلام آباد، کراچی اور پشاور میں مون سون کی نئی بارشوں کی پیشگوئی
- پنجاب میں آلودگی کے بڑے ذرائع کے خلاف اینٹی اسموگ آپریشن کا آغاز
- بحرین کے شاہ اور اسرائیلی صدر میں ابراہم معاہدوں پر گفتگو
- آبنائے ہرمز میں چھ جہاز روک لیے گئے
- سیئٹل کے اسپیس نیڈل کے قریب فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 5 زخمی
- آئی سی سی وارنٹ اور ممدانی کی مخالفت کے باوجود نیویارک جاؤں گا: نیتن یاہو
