Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے
    • سمریتی مندھانا بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر
    • سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب
    • آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا
    • اسلام آباد میں ڈینگی کے وار 21 کیسز سامنے آگئے
    • کیمرون گرین جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
    • آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
    • جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے
    • پی ٹی آئی مارچ اور دھرنا ختم کرے، حکومت مذاکرات کیلئے تیار : وزیراعظم شہباز شریف
    • آئرلینڈ، اسرائیل فٹبال میچ میں تھوکنے کے واقعے کی یوئیفا تحقیقات کرے گا
    • یمن میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے فرانس مزید 3.36 ملین ڈالر فراہم کرے گا
    • خلیجی ممالک میں تیل کی سپلائی بحال عالمی منڈی میں قیمتیں کریش کرگئیں
    • NCCIA نے پوچھ گچھ کے بعد بھی محمد رضوان کا موبائل فون واپس نہیں کیا
    • پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ پابندیاں 10 روز تک برقرار رہیں گی
    • فلائی دبئی کے واقعے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، امریکی نائب صدر
    • جماعت نہم کا پرچہ ری چیکنگ عمل بارے طلبہ اور والدین کا شدید تحفظات کا اظہار
    • سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنانا حکومت کی اولین ترجیحات امجد حسین
    • بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈان تیز، رورل سب ڈویژن تلہ گنگ میں 4 ڈائریکٹ کنڈے پکڑے گئے
    • موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار،11 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • وزارتِ مکانات و تعمیرات نے قومی ہاسنگ پالیسی 2025 کا اجرا کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستانی اقتصادی صورتحال مستحکم کرنے کیلئے ہر ممکن مدد کرینگے: چینی صدر

    By Khabrain Newsنومبر 2, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ہمسایہ سفارت کاری میں پاکستان کو ہمیشہ اعلیٰ ترجیح دی، پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، مفادات، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے حصول میں بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ پاکستان کی اقتصادی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیے ہر ممکن مدد کرتے رہیں گے، گوادر پورٹ کے لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں تیزی لانا ضروری ہے، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن، کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لیے دونوں فریق ملکر کام کریں۔
    چینی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران چینی صدر نے کہا کہ پاکستان ایک اچھا دوست، اچھا شراکت دار اور بھائی ہے۔ حالیہ برسوں میں عالمی تبدیلیوں اور عدم استحکام کے درمیان، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک آہنی دوستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو سٹریٹجک، طویل المدتی نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں، چین کی ہمسایہ سفارت کاری میں پاکستان کو ہمیشہ اعلیٰ ترجیح دی گئی ہے۔ ہمہ جہت سٹریٹجک تعاون کی سطح کو بلند کرنے، نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے کوششوں کو تیز کرنے، ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری میں نئی تحریک پیدا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
    انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی اور تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کو سراہتے ہیں اور چینی بنیادی خدشات کے لیے تعاون پر پاکستان کے معترف ہیں، پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، مفادات، وقار کے تحفظ، اتحاد، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے حصول میں بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔
    شی جن پنگ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب پر عوام سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتےہیں، سیلاب کے بعد تعمیر نو میں مدد کے لیے اضافی ہنگامی امداد فراہم کرینگے، پاکستان کی زرعی پیداوار کو بحال کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتےہیں، پاکستان کے ساتھ قدرتی آفات سے بچاؤ اور ریلیف اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔
    20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے اہم نتائج پیش کرنے کے بعد چینی صدر نے زور دیتےہوئے کہا کہ چین اپنی بنیادی پالیسی کو جاری رکھے گا، مسلسل ترقی کے ذریعے پاکستان، باقی دنیا کو نئے مواقع فراہم کرے گا۔ اپنی ترقیاتی حکمت عملیوں، پاکستان کے درمیان ہم آہنگی کو مزید گہرا کرینگے، ۔ دونوں فریقین چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعاون کمیٹی کا بھرپور استعمال کریں گے، سی پیک کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے اور پاک چین اقتصادی راہداری کو اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا نمونہ بنائیں گے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ کے لیے معاون انفراسٹرکچر کی تعمیر میں تیزی لانا ضروری ہے تاکہ خطے میں باہم مربوط ترقی کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔ دونوں فریق ملکر کام کریں گے تاکہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن، کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو جلد مکمل کیا جا سکے، پاکستان کا چین کو زیادہ معیاری زرعی مصنوعات برآمد کرنے کا خیرمقدم ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ ڈیجیٹل معیشت، ای کامرس اور دیگر نئی توانائی کی ٹیکنالوجیز میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے کام کرینگے، زراعت، سائنس، ٹیکنالوجی، لوگوں کی روزی روٹی کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرینگے۔
    شی جن پنگ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیے ہر ممکن مدد کرتے رہیں گے، صنعتی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کی بھی حمایت کرتے ہیں، امید ہے پاکستانی فریق اچھا کاروباری ماحول فراہم کریگا۔
    صدر شی نے پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وہاں تعاون کے منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اداروں، اہلکاروں کے لیے قابل اعتماد، محفوظ ماحول فراہم کرے گا۔ دنیا، ہمارا زمانہ اور تاریخ اس طرح بدل رہی ہے جیسے پہلے کبھی نہیں تھی۔ ایک انتہائی غیر یقینی دنیا کا سامنا کرتے ہوئے، دونوں فریقوں کو تاریخ کے دائیں جانب کھڑا ہونا چاہیے، کثیرالطرفہ میکانزم میں اپنا مضبوط تعاون جاری رکھنا چاہیے اور بڑے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ حقیقی کثیرالجہتی، بین الاقوامی انصاف، مشترکہ مفادات کو برقرار رکھا جا سکے۔ ترقی پذیر ممالک اور دنیا میں یقینی، مثبت چیزیں ڈالیں۔ چین گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو اور گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو کے آپریشنلائزیشن کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا، عالمی معاشی نظم و نسق کے نظام کو زیادہ منصفانہ، مساوی اور جامع بنائے گا جس سے سب کو فائدہ پہنچے، عالمی امن، استحکام اور خوشحالی میں مزید تعاون کریں گی۔
    چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چین تیز رفتار ٹرین کی ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کرے گا، ٹرین 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، 46 بوگیاں کل کراچی روانہ ہو نگی، 184 بوگیاں پاکستان میں بنائی جائیں گی، چین پہلی بار اپنی ٹرین ٹیکنالوجی کسی اور ملک کو منتقل کر رہا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.