Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زون 2 میں گاڑیاں جن کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا تیل خوردبرد کئے جانیکا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
    • پی ایچ اے زون2 میں مبینہ سرکاری ایندھن کے نام پر لاکھوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف
    • لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہائوالدین کا وفد ملاقات کر رہا ہے۔
    • ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
    • مریدکے،وزیراعلیٰ مریم نواز کا وعدہ پورا ستھرا پنجاب کے800صفائی ورکرز میں فی کس10,000کے چیک تقسیم
    • حکومت عوامی خدمت کیلئے ملتی ہے دھرنوں، سازشوں اور گلی گلی احتجاج کی سیاست کیلئے نہیں:بلال یاسین
    • SIFC کی سہولت کاری،خصوصی اقتصادی زونز میں 76ارب کی سرمایہ کاری
    • گاڑیوں کا تیل پارکس منگوا لیا جاتا ہے تاکہ مزیدتیل خرچ نہ ہوپراجیکٹ ڈائریکٹر کا موقف
    • ہزاروں خالی آسا میا ں مستقل ختم سرکاری محکموں میں عارضی بھرتیاں کر کے نظام چلایا جانے لگا
    • سرکاری فنڈز سے ذاتی تشہیر کا کیس، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
    • سپریم کورٹ نے ٹیکس سے متعلق 400 مقدمات ایک ماہ میں نمٹا دیے
    • حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق امریکی اخبار کی خبر
    • لاہور:محنت کش پھیری لگا کر چھتریاں فروخت کر رہا ہے۔
    • صوابی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سندھ کے عوام گھروں سے نکلیں: حلیم عادل شیخ
    • بحرینی وزیر خارجہ کابحرین کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی برادری کے قابل قدر کردار کا اعتراف
    • وفاق نے پنجاب میں پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی
    • واسا کی اربوں مالیتی کمرشل اراضی کوڑیوں کے بھاو لیز پر الاٹ
    • ستمبر’ کارکنوں کی ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 12.7 فیصد اضافہ
    • سابق صدر فاروق خان لغاری کی 16ویں برسی 20اکتوبر کو منائی جائیگی
    • چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم، متعدد زخمی

    By Khabrain Newsجنوری 18, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں قائم ضلعی ریٹرننگ آفس میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
    پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں نے کارکنان کے ساتھ کیماڑی کے ڈی آر او آفس پر دھرنا دیا ہوا ہے جن کا مطالبہ ہے کہ ہمیں فارم گیارہ اور بارہ دیے جائیں، مظاہرین کا یہ بھی الزام ہے کہ الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے ساتھ ملکر نتائج تبدیل کررہا ہے۔
    پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کراچی کے صدر بلال غفار کے ہمراہ کیماڑی ڈی آر او آفس پہنچے، اس دوران پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پھر دونوں جانب سے لاٹھیوں، ڈنڈوں، لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
    مشتعل مظاہرین نے ڈی آر او آفس پر بھی پتھراؤ کیا جس کے باعث دفتر کے شیشے اور دروازے کو بھی نقصان پہنچا۔
    دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پتھراؤ بھی کیے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس خاموش تماشائی بن کر کھڑی رہی جبکہ پی ٹی آئی کارکنان نے اپنے رہنماؤں کو حصار میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
    پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان کی جانب سے علی زیدی اور بلال غفار پر حملہ کیا گیا جبکہ پیپلزپارٹی نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنان پر حملہ کیا گیا اور علی زیدی نے آکر پی ٹی آئی کارکنان کو مشتعل کیا۔
    پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ علی زیدی بھگدڑ کے نتیجے میں معمولی زخمی ہوئے جبکہ 8 کارکنان کو زیادہ چوٹیں آئیں ہیں۔
    پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان کے پتھراؤ کی زد میں میڈیا نمائندگان بھی آئے اور ایک نجی چینل کا رپورٹر زخمی بھی ہوا، جسے قریب میں واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    اُدھر پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کی بی ٹیم نے ہم پر منصوبہ بندی کے ساتھ سندھ پولیس کی سربراہی میں حملہ کیا اور دھاوا بولا۔
    اطلاعات کے مطابق صورت حال کشیدہ ہونے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے ڈی آر او کیماڑی آفس پہنچ کر دونوں جماعتوں کے کارکنان کو منتشر کیا اور لاٹھی چارج بھی کیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.