Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جنوبی کوریا میں تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گی
    • سابق سری لنکن فاسٹ بولر رومیش پاتھیرگے نے جیولن میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کو شکست دے دی
    • بھارت اسرائیل کو اسلحہ بھیج کر غزہ میں مبینہ نسل کشی کا حصہ بن سکتا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
    • ایران پر حملے کا منصوبہ مؤخر، ٹرمپ نے جلد معاہدہ ہونے کی امید پر فوجی کارروائی روک دی
    • پاکستان میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتا تمام 10 کوہ پیما جاں بحق، مہم چلانے والی کمپنی نے تصدیق کر دی
    • پاکستان اور کینیڈا کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے بحال ، کینیڈین ایئرلائن نے منظوری کے لیے درخواست دے دی۔
    • ٹرمپ: ایران پر امریکی حملہ روک دیا معاہدہ طے پانے کے قریب
    • شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا
    • سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا
    • خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی
    • بلاول بھٹو حکومت کی الٹی گنتی کروانے سے پہلے اپنے والد سے استعفیٰ لیں جو ہمارے ووٹ سے صدر بنے عظمیٰ بخآری
    • 30 سال کا سفر تین سال میں طے کرنے والے ہمیں مشورے نہ دیں رانا ثنا اللہ کا محسن نقوی کو قرارہ جواب
    • پیپلز لبریشن آرمی کا 99 واں یومِ تاسیس، جی ایچ کیو میں پروقار تقریب فیلڈ مارشل عاصم منیر، چینی سفیر ژانگ زیڈونگ، ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ کی شرکت
    • یوکرین پر روس کا بڑا رات بھر حملہ، 35 میزائل اور 185 ڈرون داغے گئے: زیلنسکی
    • مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گلگت بلتستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی
    • ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام
    • فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں
    • سیوٹا سے 37 ہزار 500 تارکینِ وطن کی واپسی، اموات کی تعداد 57 ہو گئی
    • اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    توشہ خانہ کیس: وارنٹ کے باوجود عمران خان پیش نہ ہوئے، سماعت میں 2 بجے تک وقفہ

    By Khabrain Newsمارچ 7, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن میں توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت عمران خان کی عدم پیشی کی وجہ سے دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی گئی ہے۔
    اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کی، ن لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا اور الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن بھی عدالت پیش ہوئے۔
    عدالتی استفسار پر عمران خان کی عدم پیشی پر جونیئر وکیل سردار مصروف نے کہا کہ انہیں عمران خان کی پیشی کا علم نہیں، سینئر وکلا کی ٹیم ہی کچھ بتا سکتی ہے۔
    فاضل جج ظفر اقبال نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کے ضامن بھی پیش نہیں ہوئے؟ ضامن اس بات کے پابند ہیں کہ عمران خان عدالت پیش ہوں۔
    الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ پیشی کا صبح صبح بتا دیا کریں، وقت کیوں ضائع کرتے ہیں؟ عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کردی۔
    وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عمران خان کی جانب سے شیر افضل مروت ایڈووکیت عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
    شیر افضل مروت ایڈووکیت نے کہا کہ وہ ایک دو دن تک وکالت نامہ جمع کرادیں گے، عمران خان کی لیگل ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود ہے، اگلے ہفتےکوئی تاریخ دے دیں۔
    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کی طلبی کے لیے سماعت چل رہی ہے، جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ دنیا میں عمران خان کے حوالے سے تماشا چل رہا ہے، عمران خان کی صحت خراب ہے، معذوری کی حالت ہے۔
    فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان دیگر عدالتوں میں آئے لیکن سیشن عدالت نہیں آئے، ہر بارحاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کی گئی، کوئی کیس بتادیں اس عدالت میں جو لمبے عرصے چلا ہو، اگر صورت حال یہی رہنی ہے تو کوئی فیصلہ کردیتے ہیں۔
    الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ضامن کو نوٹس دے کر شورٹی کینسل کرے۔
    الیکشن کمیشن کے وکیل نے سماعت 9 مارچ تک ملتوی کرنے کی استدعا کی تو محسن شاہ نواز رانجھا نے بھی کہا کہ 9 مارچ کو عمران خان نے ہائی کورٹ پیش ہونا ہے، عمران خان یقینی طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ پیش ہوں گے۔
    جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے لیے اگلے ہفتےکچہری پیش ہونا آسان ہوگا، عمران خان کے وکیل کی بات پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ یعنی دوسرے لفظوں میں عمران خان کو 9 مارچ کو بھی سیشن عدالت نہیں آنا۔
    ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کے کیس میں قانون سب کے لیے برابر ہوگا، قانونی تقاضے پورے کرکے توشہ خانہ کیس چلایا جائے گا۔
    بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتا تمام 10 کوہ پیما جاں بحق، مہم چلانے والی کمپنی نے تصدیق کر دی

      پاکستان اور کینیڈا کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے بحال ، کینیڈین ایئرلائن نے منظوری کے لیے درخواست دے دی۔

      شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.