Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Trending
    • مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
    • قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
    • سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
    • مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
    • آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
    • معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
    • صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
    • گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • سنڈے میگزین
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Khabrain Group Pakistan
    Home»انٹر نیشنل»چین اور امریکہ میں کڑی سرد جنگ شروع ہو سکتی ہے : ہنری کسنجر نے خبردارکردیا
    انٹر نیشنل

    چین اور امریکہ میں کڑی سرد جنگ شروع ہو سکتی ہے : ہنری کسنجر نے خبردارکردیا

    Khabrain NewsBy Khabrain Newsمارچ 27, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن : (ویب ڈیسک) چین اور امریکہ کے درمیان مسلسل بڑھتے تناؤ اور کشیدگی کے تناظر میں سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے دنیا میں دوسری سرد جنگ شروع ہونے کے خطرے سے خبردار کردیا۔
    سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے ایک ہسپانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان ایک نئی سرد جنگ شروع ہو سکتی ہے ، جو کہ پہلی سرد جنگ سے بھی زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔
    سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا دونوں ملکوں کے پاس ایک جیسے معاشی وسائل ہیں جو پہلی سرد جنگ کے دوران نہیں تھے۔
    یاد رہے کہ پہلی سرد جنگ 1940 کی دہائی کے وسط سے شروع ہوکر 1990 کی دہائی کے اوائل تک امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان جاری رہی تھی۔
    ہنری کسنجر کا کہنا تھا کہ دو بڑی اقتصادی طاقتیں اب حریفوں میں بدل چکی ہیں، چین کی جانب سے مغرب کی طرف رخ کرنے کا انتظار کرنا جائز نہیں ہے، چین کے وزیر خارجہ نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ ان کے ملک اور امریکہ کے درمیان ’’نئی سرد جنگ‘‘ کا آغاز پوری دنیا کے لیے تباہی کا پیش خیمہ ہوگا۔
    واضح رہے کہ کسنجر نے اس سے قبل بھی ’’چین امریکی تنازع‘‘ کی سنگینی کے متعلق متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تنازع انسانیت کو درپیش سب سے بڑے چیلنج میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
    یاد رہے کہ تائیوان کے جزیرہ کا معاملہ ہو ، غبارے یا ٹک ٹاک کے ذریعے جاسوسی کا معاملہ، چین اور روس کے مابین بڑھتے تعلقات پر امریکی بے چینی میں اضافہ ہو ا ہے اور حال ہی میں چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Khabrain News

    Related Posts

    مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا

    مئی 27, 2026

    قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے

    مئی 27, 2026

    صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟

    مئی 27, 2026

    Comments are closed.




    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.