تازہ تر ین

عدالتی اصلاحات کا تنازع :اسرائیلی وزیراعظم نے وزیر دفاع کوبرطرف کردیا

یروشلم : (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات کے تنازع پراپنے وزیرِ دفاع کو برطرف کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نےعدالتی اصلاحات روکنے کے مطالبے پر وزیرِ دفاع یواف گیلنٹ کو برطرف کیا ہے۔
مسٹر یواف گیلنٹ نے عدالتی نظام کو تبدیل کرنے کے متنازع منصوبے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
نیتن یاہوحکومت کے عدلیہ کے اختیارات کو محدود کرنے کے منصوبے کی وجہ سے گزشتہ دوایک ماہ سے عوامی احتجاج جاری ہے ، گیلنٹ نے اس منصوبہ کو صہیونی ریاست کی سلامتی کے لیے ’’ فوری اور ٹھوس خطرہ ‘‘ قرار دیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ دفاع کی برطرفی کے بعد پہلے سے اسرائیل میں جاری احتجاج میں مزید شدت آ گئی ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے اسرائیل میں جاری سیاسی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain