تازہ تر ین

یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا : نوید قمر

لاہور : (ویب ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف ) کے بعد پاکستان نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی، یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا جس کے بعد پاکستانیوں پر یورپ کے قانونی اور معاشی آپریٹر کی اضافی شرائط اب لاگو نہیں ہوں گی۔
وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے جو کہ پاکستانی اشیا یورپی یونین برآمد کرنے والے پاکستانی تاجروں کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سےنکال دیا ہے، پاکستان کو 2018 میں ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، اس پابندی نے ہماری معیشت پر غیر ضروری بوجھ ڈالا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ کامیابی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی انتھک کوششوں سے ملی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain