تازہ تر ین

اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس، نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک

لاہور:(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن میں جاری ہے، جس میں ن لیگ کے قائد نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔
اجلاس میں حکومت کے اتحادی جماعتوں کے کچھ ارکان آن لائن بھی شریک ہیں جب کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عطااللہ تارڑ، ملک احمد خان سمیت دیگر رہنما اجلاس میں شریک ہیں۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور زیر سماعت مقدمات میں تازہ پیش رفت پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ اور اتحادیوں کے اجلاس میں اہم سیاسی فیصلے متوقع ہیں جب کہ سپریم کورٹ میں جاری مقدمات اور فل کورٹ کے حکومتی مطالبے پر بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ملکی سیاسی صورت حال خصوصاً سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی انتخابات کے التوا سے متعلق جاری کیس کی سماعت کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain