لاہور: (ویب ڈیسک) شہر میں سرکاری طور پر مفت ملنے والا آٹا ملی بھگت سے تنور مالکان کو بیچنے کا انکشاف ہوا ہے۔
سپیشل برانچ کی رپورٹ پر انتظامیہ فوراً حرکت میں آ گئی، رائے ونڈ اور گجر پورہ میں دو مقدمے درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
رائے ونڈ میں ایک ملزم آٹے کے تھیلوں سے بھرا رکشہ لے کر فرار ہو گیا، گجر پورہ میں ایک شناختی کارڈ پر عثمان نامی شخص 6 ٹوکن حاصل کر چکا تھا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آٹا خریدنے والے تنور مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
صوبائی دار الحکومت میں مفت ملنے والا آٹا تنور مالکان کو بیچنے کا انکشاف
