ڈیرہ اسماعیل خان: (ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور ہوگئی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں مجسٹریٹ ون کی عدالت میں علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی، ڈیرہ اسماعیل خان میں درج 2 مقدمات میں علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور ہوگئی تاہم علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد اور بھکر میں درج مقدمات کی سماعت جاری ہے۔
خیال رہے کہ علی امین گنڈا پور کو گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں پشاور ہائیکورٹ رجسٹری کے باہرسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور بھکر میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔
