ممبئی: (ویب ڈیسک) سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سدھیر نائیک 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھیر نائیک گزشتہ دنوں گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہوئے تھے اوران کے سر پر معمولی چوٹ آئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق وہ ممبئی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے تاہم انہوں نے مختصر علالت کے بعد ہسپتال میں ہی اپنی آخری سانسیں لیں۔
سدھیر نائیک نے 70 کی دہائی میں بھارت کی جانب سے 3 ٹیسٹ اور 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے، اس کے علاوہ انہوں نے 85 فرسٹ کلاس میچز میں 35.29 کی اوسط سے 4 ہزار 376 رنز بنائے۔
وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ممبئی کے سابق کوچ بھی تھے، اس کے علاوہ سدھیر نے ممبئی کے وانکھڈے سٹیڈیم میں چیف کیوریٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔
سدھیر کے انتقال پر بھارتی کرکٹ بورڈ، موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر سلیم درانی بھی انتقال کر گئے تھے۔
سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سدھیر نائیک انتقال کر گئے

