تازہ تر ین

ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام کل اعتکاف بیٹھیں گے

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام کل اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے، اس سلسلہ میں انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا ایک روز بعد آغاز ہو رہا ہے، 20 رمضان المبارک بمطابق 11 اپریل بروز منگل کو لاکھوں فرزندان اسلام نماز مغرب سے قبل مسنون اعتکاف بیٹھیں گے۔
اس سلسلے میں ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، گھروں اور مساجد میں خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں بھی ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھتے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain