تازہ تر ین

پولیس کی پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کو گرفتار کرنے کی کوشش

لاہور: (ویب ڈیسک) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جو کہ ناکام رہی۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے گرفتار کی کوشش پر میاں اسلم اقبال چکمہ دے کر بچ نکلے، پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کیلئے 50 سے زائد پولیس اہلکار اقبال پارک پہنچے تھے۔
میاں اسلم اقبال نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خطاب کیلئے اقبال پارک میں سکرین لگا رکھی تھی، پولیس نے پارک کا گھیراؤ کیا تو میاں اسلم اقبال خاموشی سے کارکنوں کی مدد سے اقبال پارک سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain