تازہ تر ین

قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب، 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا جس کا 9 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ایجنڈے کے مطابق گیس میٹرز کے ماہانہ کرایہ میں 40 روپے سے 570 روپے اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع ہو گا، وفاقی وزیر سید نوید قمر تجارتی نشانات آرڈیننس کا ترمیمی بل 2023 پیش کریں گے۔
اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی، مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب پر اظہار تشکر بحث ہو گی جبکہ مہنگائی میں غیر معمولی اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain