تازہ تر ین

سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کا سروسز ہسپتال لاہور میں علاج جاری

لاہور:(ویب ڈیسک) لاہور کے سروسز ہسپتال میں تحریکِ انصاف کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کا علاج جاری ہے۔
اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو چیسٹ انفیکشن ہے اور انہیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یاسمین راشد کو ایمبولینس کے ذریعے سٹی سکین کیلئے سرجیکل ٹاور لے جایا گیا ہے، انہیں وہیل چیئر پر روم سے ایمبولینس میں منتقل کیا گیا۔
سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہونے پر جیل حکام نے انہیں اپنی تحویل میں سروسز ہسپتال منتقل کیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain