لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد اور ننکانہ صاحب کے حلقوں میں ضمنی انتخابات روکنے کی استدعا منظور کرلی ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنماؤں فرخ حبیب اور اعجاز شاہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے این اے 108 اور این اے 118 میں ضمنی انتخابات روک دئیے ہیں ۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری کیبنٹ اور قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ۔
عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دونوں حلقوں میں 28 مئی کو ضمنی الیکشن منعقد کیے جانے تھے ، قومی اسمبلی کی مدت 90 روز سے کم رہ چکی ہے ، قانونی طور پر ضمنی الیکشن ان حلقوں میں نہیں ہوسکتے ، پشاور ہائیکورٹ نے بھی خیبر پختونخوا میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کر دیا ہے، لہذا این اے 108 اور 118 میں الیکشن روکنے کا حکم دیا جائے۔
وکیل درخواست گزار نے اپنے موقف میں کہا کہ الیکشن کمیشن ایک طرف کہتا ہے پنجاب میں الیکشن نہیں کروا سکتے، دوسری طرف دونوں حلقوں کے لیے فنڈز جاری کرکے ضمنی الیکشن ہونے جارہا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری کیبنٹ اور قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- پٹرول3.63 روپے سستا ڈیزل 30 پیسے مہنگا
- قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول بھٹو ‘ علامہ راجہ ناصر اور ایمل ولی مصافحہ کررہے ہیں۔
- پٹرولیم مصنوعات کا چارٹ
- پائیدار امن و استحکام کیلئے لیبیا کی قیادت میں سیاسی عمل واحد راستہ پاکستان
- وزارت صحت نے جعلی ادویات کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے:مصطفی کمال
- یوکرین اور سٹار لنک پر پابندیاں امریکی حکومت لگاتی ہے:ایلون مسک
- خانہ کعبہ پر باران رحمت’بارش میں عبادت’طواف کے روح پرور مناظر
- طے شدہ اقتصادی اہداف کے حصول کیلئے کوشش جاری رکھیں گئی وزیر خزانہ
- آپ نے معاہدے پر دستخط کیے ہوتے تو بانی کو تمام سہولیات فراہمی یقینی بنانے میں ساتھ دیتے: مشترکہ اجلاس میںشیری رحمان کا پی ٹی آئی کو دوٹوک جواب
- ایمرجنسی پر کے پی عوام کی خاموشی لاکھوں لوگ نکالنے کا بیانیہ بنانے والوں کے منہ پر طمانچہ: شیر افضل
- سیاسی مطالبات کا جواب لاٹھی گولی سے دینا کہاں کا انصاف ہی فضل الرحمٰن
- جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں پڑی ہیں۔
- جناح ہائوس حملہ کیس ‘ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں 12 روز کی توسیع
- گڑھی شاہو اشارے پر کھڑی کار کو ٹرالہ نے کچل دیا میاں بیوای اور بیٹا جاں بحق
- ملتان:مولانا فضل الرحمن مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
- ٹرمپ کے امن بورڈ کو دھچکا اسرائیل نے غزہ میں فوجی اڈے کی تعمیر روا دی
- بنکاک: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب یو این ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد سے اہم امور پر گفتگو کررہے ہیں۔
- امریکہ میں جبری زیر حراست وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کیخلاف عدالتی سماعت’ جبر’ تشدد ہراسانی کے الزامات پر صحت جرم سے انکار
- فیصل واوڈا کی گفتگو سے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہے: رانا ثنا اللہ
- چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی ملاقات کررہے ہیں۔
