Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • متوسط طبقے کو اپنا گھر دینا حکومت کی ترجیح ہے: بلال یاسین
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین گلوبل وہیٹ پروگرام کے ڈائریکٹر فلیویو برسگیلو سے فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس میں شریک ہیں۔
    • پاکستان اور روس میں تعلیمی تعاون کے وسیع امکانات : روسی تعلیمی اتاشی گلیب شوبن
    • وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے فراہم کردہ جدید بلٹ پروف گاڑیاںبنوں پولیس لائن پہنچ گئیں
    • ڈاکٹرز پر غفلت کا الزام خاتون دوارن آپریشن جان بحق
    • چنگا بنگلیال کے علاقے میں چوری کی واردات، مقدمہ درج
    • وزیر اعظم کو دم توڑتی زرعی معیشت بارے عملی اقدامات کرنے چاہیں،کسان ونگز
    • لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کا پاکستان چائنہ بزنس فورم کے وفد کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
    • چور نجی کوریئر سروس کا پارسل بھرا بیگ لے اڑے، مقدمہ درج
    • راولپنڈی:موٹر سائیکل اور گاڑی میں خوفناک تصادم، 2افراد جاں بحق
    • 9 مئی واقعات’ملزم کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے نام نکالنے کی درخواست خارج
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ بسنت 2027 ء کے 10 روزہ انعقاد کیخلاف درخواست غیر ضروری قرار دیتے مسترد
    • جائیداد تقسیم کیس’صرف رجسٹری کے ہونے سے ہر بات ثابت نہیں ہوتی:لاہور ہائیکورٹ
    • کینیڈین ہائی کمیشن اور کشف فائونڈیشن کی10سالہ شراکت داری مکمل
    • باجوڑ:ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں شہید ہونے والے باجوڑ کے نوجوان رضوان اللہ کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
    • راولپنڈی،ایم ڈی کیٹ امتحانات کے سوالیہ پیپرزامیدواروںسے واپس لینے کا اقدام غیر قانونی قرار
    • سینئر وکیل اقبال دھینگل مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے صدر مقرر
    • پنجاب کے میڈیکل کالجز سے افغان طلباء کو نکالنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع
    • امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
    • ملت ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹرمپ کے امن بورڈ کو دھچکا اسرائیل نے غزہ میں فوجی اڈے کی تعمیر روا دی

    By Khabrain Newsاکتوبر 16, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن(نیوز ایجنسیاں)برطانوی اخبار دی گارڈین نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیرِ قیادت امن بورڈ کے لئے مجوزہ جدید فوجی اڈے کی تعمیر میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ منصوبے کا ٹھیکہ دو ماہ سے زائد عرصہ قبل ایک امریکی کمپنی کو دیا گیا تھا، تاہم تعمیراتی سامان، ٹرکوں اور ٹھیکیداروں کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کے باعث کام شروع نہیں ہو سکا۔ دی گارڈین نے جمعرات کو رپورٹ میں کہا کہ اسرائیل تعمیراتی کام شروع کرنے کیلئے ضروری ٹھیکیداروں اور ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر رہا ہے، جس کے باعث منصوبہ تاحال تعطل کا شکار ہے۔رپورٹ کے مطابق اس فوجی اڈے میں 150 بین الاقوامی فوجیوں کی تعیناتی کی گنجائش ہوگی۔ اسے غزہ میں تعینات کی جانے والی مجوزہ بین الاقوامی استحکامی فورس کے قیام کی جانب پہلا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔اخبار نے معاملے سے براہِ راست واقف ایک شخص کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس اگست میں تعمیراتی ٹھیکہ جاری ہونے کے باوجود اسرائیلی موقف کے باعث منصوبے پر کام شروع نہیں ہو سکا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل سرحدی گزرگاہ نہیں کھولے گا۔ اس صورت حال کے باعث منصوبے کے لئے درکار مشینری اور کارکنوں کی غزہ میں آمد ممکن نہیں ہو رہی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں قائم امن بورڈ نے اگست کے اوائل میں غزہ میں تعمیرات کا پہلا ٹھیکہ امریکی ریاست لوزیانا میں قائم کمپنی آرکل انٹرنیشنل کو دیا تھا۔معاہدے کے تحت ایک جدید فوجی اڈہ تعمیر کیا جانا ہے، جہاں 150 بین الاقوامی فوجیوں کی تعیناتی کی گنجائش ہوگی۔ یہ اڈہ غزہ میں بین الاقوامی استحکامی فورس کی تعیناتی کے منصوبے میں اہم کردار ادا کرے گا۔تاہم ٹھیکہ دئیے جانے کے دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تعمیراتی کام شروع نہیں ہو سکا، کیونکہ اسرائیل ٹھیکیداروں اور ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دے رہا۔خبار کی رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اسرائیل منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے کن وجوہات کی بنیاد پر یہ موقف اختیار کر رہا ہے اور آیا ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کوئی مذاکرات جاری ہیں یا نہیں۔دی گارڈین کے مطابق امن بورڈ کے ترجمان نے رپورٹ میں سامنے آنے والی معلومات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا، جبکہ اسرائیلی فوج اور حکومت نے بھی اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا۔اخبار کے مطابق غزہ میں اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے بعد امن بورڈ قائم کیا گیا تھا، جو غزہ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔فوجی اڈے کی تعمیر میں رکاوٹوں کے باعث غزہ میں امن بورڈ کے مجوزہ سکیورٹی انتظامات کے مستقبل پر سوالات اٹھ رہے ہیں، خصوصا اس لئے کہ اس اڈے کو بین الاقوامی استحکامی فورس کی تعیناتی کی جانب پہلا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔تاحال تعمیراتی کام شروع کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، جبکہ منصوبے پر پیش رفت کا انحصار ٹھیکیداروں، کارکنوں اور تعمیراتی سامان کو غزہ میں داخلے کی اجازت ملنے پر ہے۔
    امن بورڈ

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک

      انگلینڈ، مردوں میں خودکشی کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

      کینیڈا اور کشف فائونڈیشن کی 10سالہ شراکت داری مکمل ہونے پرتقریب کے شرکاء کا گروپ فوٹو۔

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.