Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • سونا پھر سستا، 10 گرام 4 لاکھ سے نیچے آگیا
    • کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر
    • اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ
    • پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • نوواک جوکووچ کا یو ایس اوپن سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم 48ویں رینک کے ناوونے نے بڑا اپ سیٹ کردیا
    • ’انڈور اسکول میں پریکٹس کرلیتے، شارٹس پہننے، ٹیپ لگانے اور لنگڑا کر چلنے کی ضرورت نہیں‘، اسٹیورٹ براڈ کا امام الحق پر طنز
    • دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کو16سال بعد لارڈز ٹیسٹ میچ میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام
    • ٹرمپ کا ’’لیک امریکا‘‘ نام، کینیڈین وزیراعلیٰ کا کرارا جواب، ڈگ فورڈ نے جھیل کے کنارے ’’لیک اونٹاریو‘‘ کا بڑا سائن لگا دیا
    • پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے، پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا
    • جمائما خان بیٹوں کے ہمراہ لارڈز ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا
    • کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین، یومیہ 2 کروڑ گیلن کمی کا سامنا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومت کی آئی ایم ایف کو کرپشن، رشوت اور منی لانڈرنگ روک تھام کی یقین دہانی

    By Khabrain Newsجنوری 23, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو ملک سے کرپشن، رشوت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کی یقین دہانی کرادی۔

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو حکومت کی جانب سے نیب سمیت انسداد بدعنوانی کے اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے ساتھ طے پانے والے ایم ای ایف پی اور لیٹر آف انٹنٹ کی کاپی کے مطابق حکومت نے کرپشن، رشوت ستانی اورمنی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے جامع اصلاحات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیب سمیت انسداد بدعنوانی کے اداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرتے ہوئے انہیں شفاف بنایا جائے گا۔ کابینہ کی منظوری سے اینٹی کرپشن فریم ورک رپورٹ شائع کی جائے گی جب کہ عوامی نمائندوں اور کابینہ ارکان کے ظاہر کردہ اثاثوں کی معلومات کو عام کیا جائے گا۔حکومت نے رشوت، فراڈ اور بھتہ خوری کی روک تھام کے لیے اداروں کو مضبوط بنانا اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

    دستاویز کے مطابق عوامی نمائندوں و کابینہ ارکان کے ظاہر کردہ اثاثوں کی معلومات تک عوام کو رسائی دی جائے گی۔ کرپشن کیسز کی تحقیقات اور سزاوٴں کے لیے نیب سمیت اداروں کو شفاف و موثر بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

    دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کی میرٹ پر تعیناتی اور تحقیقات کے لیے نیب کے دائرہ اختیار کا تعین کیا جائے گا۔ اینٹی کرپشن ٹاسک فورس مارچ میں اپنی رپورٹ شائع کرے گی۔ ٹاسک فورس میں بین الاقوامی تجربے کے حامل ماہرین اور سول سوسائٹی کو شامل کیا جائے گا۔

    حکومت نے آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی میں مزید کہا ہے کہ ایسٹ ڈکلیئریشن اور بینکوں کے  نظام کو بہترین مروجہ عالمی طریقے کے مطابق بنایا جائے گا۔ کرپشن کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت رپورٹ شائع کی جائے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور

      پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری

      راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.