Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
    • ایران کے حملوں کا اثر، مشرق وسطیٰ میں متعدد امریکی فوجی اڈے متاثر
    • سعودی دارالحکومت ریاض میں فضائی حملے کا الرٹ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
    • کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کی تجاوزات کیخلاف کاروائیاں 2490 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کر لی
    • کا اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ CDAچیئرمین
    • موثر رابطہ فوڈ سیفٹی کے بہتر نفاذ میں معاون ثابت ہوگا، چودھری نعیم
    • شاعر و ادیب ندیم صدیقی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
    • ایف جی ای ایچ اے ایگزیکٹو بورڈکا 52واں اجلاس
    • پنجاب میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی: عظمی کاردار
    • دھمیال ، موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا نوٹس
    • پنجاب یونیورسٹی ‘جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں اٹھائے نکات پر آزادانہ انکوائری کرائی جائے:گورنر پنجاب
    • PAPS-2026 میں BYD کیجانب سے نئی گاڑیوں کی پیشکش
    • ایران پر امریکی پابندیاں 2031 تک برقرار، ٹرمپ نے بل منظور کرلیا
    • پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد ایم-4 کی توسیع شروع، منصوبہ 15 دسمبر تک مکمل
    • "پاکستان کی خاطر آپ اپنا موبائل دے دیں رات ڈیڑھ بجے موبائل لے لیا گیا
    • اسلام آباد میں اقلیتوں کے قبرستانوں کا معاملہ سینیٹ کمیٹی میں آگیا
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کال پر حکومت ،انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار: اعجاز حسین
    • نیو ٹائون پولیس کی کارروائی، خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہونے والا سنیچر گرفتار
    • میرے بیٹے یہودی نہیں،خواجہ آصف کے ٹویٹ پر جمائما گولڈ سمتھ کا جواب
    • تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کیے جانے کا امکان

    By Khabrain Newsفروری 13, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     اسلام آباد: عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کے نو منتخب اراکین کا اجلاس 29 فروری کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نو منتخب اراکین 29 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد حلف اٹھائیں گے اور پھر یکم مارچ کو اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر اور چار مارچ کو وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔

    عام انتخابات کے بعد حکومت سازی اور اہم عہدوں کے حصول کے لئے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ جاری ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین ایک دوسرے سے ملاقاتوں میں پار شیئرنگ فارمولے طے کرنے میں مصروف ہیں۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جیتنے والے امیدواروں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کے بعد تین دن کے اندر آزاد امیدوار کسی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں، جن کی بناء پر متعلقہ سیاسی جماعت مخصوص نشستیں کلیم کر سکے گی۔

    آئین کے آرٹیکل اکتالیس کے تحت وزیراعظم کی سفارش پرصدرمملکت کواکیس دن کے اندرقومی اسمبلی کااجلاس بلانا پڑے گا، ممکنہ طور پر انتیس فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے، اسی دن نو منتخب ارکان سے اسپیکر راجہ پرویز اشرف حلف لیں گے، جس کے بعد نئے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق یکم مارچ کو اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات جمع ہوں گے جس کے بعد اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب ہوگا، وزیراعظم کے الیکشن کے لئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ انتظامات کرے گا اور تین مارچ کو وزیراعظم کے انتخاب کے لئے دن دوبجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے، جس کی ایک گھنٹے میں اسکروٹنی مکمل کر کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا اور پھر نئے وزیراعظم کا انتخاب چار مارچ کو ہوگا۔

    وزیراعظم کے انتخاب کے لئے کم ازکم 169 اراکین کی حمایت حاصل ہونا لازمی ہے، اگر کوئی امیدوار کم ازکم مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کر سکے تو رن آف الیکشن ہوگا جس میں ایوان میں موجود ارکان کی اکثریت سے قائد ایوان منتخب کر لیاجائے گا۔

    وزیراعظم کے انتخاب کے بعد اسپیکر اپنے دستخط کے ساتھ نومنتخب وزیراعظم کی سمری صدرمملکت کوارسال کریں گے، جس کے بعد ان کے حلف کا انتظام کیاجائے گا ، صوبوں میں بھی وزیراعلیٰ کے انتخاب کایہی طریقہ کاراپنایا جائے گا۔

    قانون کے تحت عام انتخابات کے ٹھیک ایک ماہ کے اندر صدر کا انتخاب ضروری ہے اس لئے صدارتی الیکشن آٹھ مارچ کو کرائے جانے کا امکان ہے۔ جس میں قومی وصوبائی اسمبلیاں پولنگ اسٹیشن ہوں گی ۔

    دوسری جانب بارہ مارچ کو ایوان بالا کے نصف ارکان بھی ریٹائر ہوجائیں گے،جن کا دوبارہ انتخاب ہوگا،سینٹ انتخابات الیکشن کمیشن آف پاکستان خفیہ رائے دہی کی بنیاپر کرائے گا۔ عامر الیاس رانا ایکسپریس نیوز اسلام آباد

    Khabrain News

      Keep Reading

      بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

      میرے بیٹے یہودی نہیں،خواجہ آصف کے ٹویٹ پر جمائما گولڈ سمتھ کا جواب

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.