Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
    • ایران کے حملوں کا اثر، مشرق وسطیٰ میں متعدد امریکی فوجی اڈے متاثر
    • سعودی دارالحکومت ریاض میں فضائی حملے کا الرٹ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
    • کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کی تجاوزات کیخلاف کاروائیاں 2490 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کر لی
    • کا اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ CDAچیئرمین
    • موثر رابطہ فوڈ سیفٹی کے بہتر نفاذ میں معاون ثابت ہوگا، چودھری نعیم
    • شاعر و ادیب ندیم صدیقی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
    • ایف جی ای ایچ اے ایگزیکٹو بورڈکا 52واں اجلاس
    • پنجاب میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی: عظمی کاردار
    • دھمیال ، موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا نوٹس
    • پنجاب یونیورسٹی ‘جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں اٹھائے نکات پر آزادانہ انکوائری کرائی جائے:گورنر پنجاب
    • PAPS-2026 میں BYD کیجانب سے نئی گاڑیوں کی پیشکش
    • ایران پر امریکی پابندیاں 2031 تک برقرار، ٹرمپ نے بل منظور کرلیا
    • پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد ایم-4 کی توسیع شروع، منصوبہ 15 دسمبر تک مکمل
    • "پاکستان کی خاطر آپ اپنا موبائل دے دیں رات ڈیڑھ بجے موبائل لے لیا گیا
    • اسلام آباد میں اقلیتوں کے قبرستانوں کا معاملہ سینیٹ کمیٹی میں آگیا
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کال پر حکومت ،انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار: اعجاز حسین
    • نیو ٹائون پولیس کی کارروائی، خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہونے والا سنیچر گرفتار
    • میرے بیٹے یہودی نہیں،خواجہ آصف کے ٹویٹ پر جمائما گولڈ سمتھ کا جواب
    • تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دفتر خارجہ نے امریکا کا انتخابی نتائج کی تحقیقات کا مطالبہ مسترد کردیا

    By Khabrain Newsفروری 15, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     اسلام آباد: امریکا کی جانب سے پاکستان کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے مطالبے پر دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ کی جانب سے پاکستان کے انتخابات کو شفاف قرار دیا گیا ہے اور ویسے بھی انتخابات ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔

    ہفتہ اور میڈیا بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، ہم نے غیر ملکی مبصرین اور دولت مشترکہ مبصرین کا خیر مقدم کیا ہے، ہم اپنی آئینی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابی عمل عوام کو اظہار رائے کی آزادی کے ساتھ ہوا، یہ پاکستان کے عوام کا حق ہے کہ وہ اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرسکیں، الیکشن کمیشن کا ادارہ تمام انتخابی عمل کو مانیٹر کررہا تھا، دولت مشترکہ وفد کی جانب سے پاکستان میں انتخابی عمل کی شفافیت کی بات کی گئی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے جو میڈیا رپورٹس سامنے آئیں ان پر ہم بات نہیں کریں گے، بھارت کشمیر میں پیسے پھینک کر اپنی حیثیت کو آئینی نہیں بناسکتا، ماضی میں بھارت پاکستان میں ماوراے عدالت و ماوراے جغرافیہ قتل عام میں ملوث رہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قطر میں سزا پانے والے بھارتی بحریہ کے ریٹائرڈ افسران تھے، پاکستان میں بھی بھارتی بحریہ کا افسر کلبھوشن جادیو پکڑا گیا تھا۔

    بھارتی وزیر اعطم نریندر مودی کو نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں دعوت دینے کے معاملے میں انہوں نے کہا کہ یہ ابھی قبل از وقت معاملہ ہے اس حوالے سے فیصلہ نئی آنے والی حکومت کرے گی ہمیں جیسی ہدایات ہوں گیں ہم اس پر عمل کریں گے۔

    دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ اعلی عدلیہ کا احترام کرتا ہے، اعلی عدلیہ کی جانب سے کسی بھی ہدایت کا احترام کریں گے۔

    پاک افغان تعلقات پر انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور افغانستان دوست اور ہم سایہ ممالک ہیں، دونوں کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں تاہم ان تعلقات میں متعدد معاملات پر تحفظات ہیں، یہ تحفظات افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر ہیں، پاکستان نے بار ہا کہا ہے کہ جب بھی دہشت گرد افراد اور تنظیموں کے بارے میں مصدقہ اطلاعات ہوں گی کارروائی کریں گے۔

    ترجمان نے مزید کہا ہے کہ نہیں جانتے اسامہ بن لادن کے قتل سے تین سال قبل امریکا کی معلومات کی فراہمی کا کونڈا لیزا رائس کا دعوی کس حد تک درست ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریہ ڈومینکا کے مابین سفارتی تعلقات قائم کیے گئے، او آئی سی کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف بیان کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل کی جانب سے رفح پر حملے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی خلاف ورزی ہیں اور پاکستان غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد اور فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی این ایس اے ایجنسی نے 10 فروری کو جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے دفاتر پر ملک بھر میں چھاپے مارے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاسی رہنماوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاکستان مسئلہ. کشمیر کا حل کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔

    ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور روس کے مابین اسٹریٹجک استحکام پر مشاورتی گروپ کا 14واں دور 7 فروری کو  ہوا، پاکستان کو خطے میں دہشت گرد عناصر کے سر اٹھانے پر تحفظات ہیں، ہم افغان انتظامیہ سے پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گرد گروہوں و عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

      میرے بیٹے یہودی نہیں،خواجہ آصف کے ٹویٹ پر جمائما گولڈ سمتھ کا جواب

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.