Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری
    • امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ
    • ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا دیا
    • اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج
    • 1. محمد شہزاد کی دھواں دار بیٹنگ، 49 گیندوں پر سنچری مکمل
    • 1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا
    • ایشین گیمز سے قبل کپتان صاحبزادہ فرحان انجری کا شکار
    • سونا مسلسل پانچویں بار سستا، قیمت 4 لاکھ 54 ہزار سے نیچے
    • مائیک ہیسن کی سلمان علی آغا کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹی20 کپتان بنانے کی خواہش
    • روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
    • ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب
    • 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: پنجاب آئی جی
    • ترکیہ کے مشرقی علاقے میں .1 5شدت کا زلزلہ، جھٹکے محسوس کیے گئے
    • اسلام آباد میں بڑی پابندی لگ گئی، دفعہ 144 نافذ
    • نور زمان ایشین گیمز اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
    • امریکا ایران سفارت کاری کی امید عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • پرتگال کے لیے کھیلوں گا جب تک ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہوں : رونالڈو
    • چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار
    • نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ن لیگ نے جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو کو فراڈ قرار دیدیا

    By Khabrain Newsفروری 19, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مسلم لیگ ن کی جانب سے جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو کو فراڈ قرار دے دیا گیا ہے۔

    ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج آنے پر تحریک فتنہ فساد وہی کام جاری رکھے ہوئے ہے جو وہ 2014 سے کر رہی ہے ۔ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھایا گیا، پری پول رگنگ کی گئی ۔

    انہوں نے کہا کہ اس تحریک فتنہ و فساد کے سیاست میں آنے کے بعد سے ان کی جانب سے دہشت گردی جاری ہے ۔ کمشنر راولپنڈی کا فلاپ ڈراما تھا، اس کے بعد ایک اور پلانٹڈ اسٹوری سامنے آئی ۔ اب اردو بازار یا انارکلی میں بیلٹ پیپرز چھپوانے والی اسٹوری سامنے آ گئی ہے ۔ عجیب بات ہے کہ دروازے کھول کر بیلٹ پیپر چھاپے جا رہے تھے ۔

    جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مانسہرہ کے بیلٹ پیپر لاہور میں کیوں چھپوانے کی ضرورت تھی ۔ ہم نے تو دوبارہ گنتی کی درخواست کر رکھی ہے ۔ دروازے کھول کر بیلٹ پیپر کون چھاپتا ہے ۔ معاملہ پکڑنے کے بعد آپ نے معاملہ آگے نہیں بڑھایا ۔ یہ معاملہ اپنے چینلز پر چلانے کے بجائے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر چلایا گیا ۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ صحافی پہلے ایک اور چینل پر بھی چلانے کے لیے گئے تھے لیکن انہوں نے چلانے سے انکار کر دیا تھا ۔ یہ صحافی پی ٹی آئی سوشل میڈیا بریگیڈ کے رکن ہیں اور ان کے کہنے پر چلتے ہیں ۔ کیا یہ صحافی اپنے ملک سے ذرا سی محبت نہیں کر سکتے ؟ پاکستان کے حالات خراب کرنے کی پلاننگ میں بدقسمتی سے صحافی بھی شامل ہیں ۔ اس معاملے پر صحافی تنظیمیں کدھر ہیں؟۔

    انہوں نے کہا کہ سب کو اپنی اپنی حدود میں رہنا ہو گا ۔ یہ ملک چلے گا تو ہی سب ٹھیک ہو گا ۔ ہم سوال پوچھتے ہیں تو پھر صحافی کہتے ہیں کہ ہم پر یا اظہار آزادی رائے پر حملہ ہو گیا ہے ۔ آپ صحافی اپنے لیے کوئی ضابطہ اخلاق کیوں نہیں بنا لیتے؟ یوٹیوب پر جو کچھ ہو رہا ہے، وہ ہوتا رہے لیکن انہیں ڈالر ملتے رہنے چاہییں۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایف آئی اے الیکشن کو متنازع بنانے کی کوشش کرنے پر ایکشن لے ۔ انہوں نے ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی ہے ۔ ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ۔ نامزد وزیراعلیٰ نے سرکاری افسران کو سوشل میڈیا مہمات سے گھبرا کر کام روکنے کے بجائے قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے کو کہا ہے ۔

    لیگی رہنما نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی لیکن ملک اور آئین کیخلاف کام کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔ حکومت سوشل میڈیا کے لیے رولز بنانے کی کوشش کرتی ہے تو آپ کی صحافی تنظیمیں سامنے آ جاتی ہیں ۔ سوشل میڈیا کے لیے قواعد و ضوابط تو ہونے ہی چاہییں ناں۔ پلانٹڈ اسٹوری پر بھی صحافی تنظیمیں سامنے نہیں آئیں، کیوں ؟۔ انہوں نے بتایا کہ بیلٹ پیپر کے لیے مخصوص کاغذ ہوتا ہے جو عام مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوتا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سونا مسلسل پانچویں بار سستا، قیمت 4 لاکھ 54 ہزار سے نیچے

      ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب

      27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: پنجاب آئی جی

      تازہ ترین

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا دیا

      اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج

      1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.