Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری
    • امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ
    • ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا دیا
    • اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج
    • 1. محمد شہزاد کی دھواں دار بیٹنگ، 49 گیندوں پر سنچری مکمل
    • 1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا
    • ایشین گیمز سے قبل کپتان صاحبزادہ فرحان انجری کا شکار
    • سونا مسلسل پانچویں بار سستا، قیمت 4 لاکھ 54 ہزار سے نیچے
    • مائیک ہیسن کی سلمان علی آغا کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹی20 کپتان بنانے کی خواہش
    • روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
    • ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب
    • 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: پنجاب آئی جی
    • ترکیہ کے مشرقی علاقے میں .1 5شدت کا زلزلہ، جھٹکے محسوس کیے گئے
    • اسلام آباد میں بڑی پابندی لگ گئی، دفعہ 144 نافذ
    • نور زمان ایشین گیمز اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
    • امریکا ایران سفارت کاری کی امید عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • پرتگال کے لیے کھیلوں گا جب تک ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہوں : رونالڈو
    • چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار
    • نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    روس نے پیٹرول کی برآمدات پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی

    By Khabrain Newsفروری 27, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     

    ماسکو: روس نے پیٹرول  کی برآمدات پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

    عالمی میڈیا نے روس کے  سرکاری خبر رساں ادارے ’ ٹاس ‘ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ  روسی وزیراعظم میخائل  میشوستن نے  پیٹرول کی برآمدات پر پابندی کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق یکم مارچ سے 6 ماہ کے لیے ہوگا۔

    روسی ذرائع ابلاغ نے  نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک کے حوالے سے کہا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں تیل کی کھپت میں جلد اضافہ ہوگا جس  کے پیش نظر اندرون ملک تیل کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے برآمدات پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔

    روسی  پیٹرول کی برآمدات پر پابندی کا اطلاق  یوریشن اکنامک یونین ( یو اے ای یو) میں شامل ریاستوں پر نہیں ہوگا جن میں آرمینیا، بیلاروس، قازقستان اور کرغیزستان کے علاوہ  منگولیا، ازبکستان اور جارجیا سے ٹوٹنے والے علاقے  ابخیزیا اور جنوبی اوسیشیا  شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ  ملکی سطح پرپیٹرول کی قلت اورقیمتوں میں اضافے سے بچنے کے لیے گذشتہ سال  ستمبر میں بھی روس نے پیٹرول کی برآمدات پر عارضی پابندی عائد کی تھی مگر یہ پابندی  دو ماہ بعد نومبر میں ہٹالی  گئی تھی،  تاہم اس سال پابندی کی مدت خاصی طویل ہے۔

    خیال ظاہر کیا جارہا ہے  کہ پیٹرول کی برآمدات پر طویل مدتی عارضی پابندی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ روسی حکومت آئندہ ماہ ہونےو الے صدارتی انتخابات کے دوران پیٹرول کی قیمتیں قابو میں رکھنا چاہتی ہے۔

    واضح رہے کہ روسی میں صدارتی انتخابات  کے انعقاد کے لیے 15 تا 17 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

    2023 میں روس میں پیٹرول کی پیداوار 43.9 ملین  ٹن رہی تھی جس می سے 5.76 ملین ٹن پیٹرول برآمد کیا گیا تھا۔ روسی پیٹرول کے بڑے درآمدکنندگان میں افریقی ممالک بشمول نائجیریا، لیبیا اور تیونس اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ اوپیک پلس کی تیل  کی امدادی قیمت کے حوالے سے کی جانےو الی کوششوں کا حصہ ہونے کے باعث روس، پہلی سہ ماہی  کے دوران،  پہلے ہی رضاکارانہ طور پر اپنی تیل کی برآمدات میں پانچ لاکھ بیرل یومیہ کٹوتی کرتا  رہا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا دیا

      تازہ ترین

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا دیا

      اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج

      1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.