Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی میں نو پارکنگ کی خلاف ورزی روکنے کے لیے اسمارٹ کیمرے نصب کیے جائیں گے
    • اتحاد ایئرویز نے ابوظہبی جانے والی پرواز واپس موڑنے کے بعد بحرین کی صبح کی پرواز منسوخ کر دی
    • سوات میں مہوڈنڈ جھیل کے قریب گلیشیئر گرنے سے سیاح جاں بحق
    • گوگل پاکستان میں ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے لیے ساڑھے 3 لاکھ کیریئر سرٹیفکیٹس فراہم کرے گا
    • روس نے ایک ہی روز میں یوکرین کے تقریباً 800 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
    • برطانیہ اور سویڈن یوکرین کو 16 طیارے فراہم کریں گے
    • فرانس کراچی میں اپنا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کر سکتا ہے
    • پاکستان میں سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز بھی بڑھ گئی
    • پاکستان بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
    • روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر، پاؤنڈ کے مقابلے میں 4 روپے سستا
    • امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی تیل بردار جہاز پاکستان کی جانب روانہ
    • نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں 5.6 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
    • تہران کی امریکا کو وارننگ، خطے کا انفراسٹرکچر بھی نشانے پر ہوگا
    • امریکی ایوانِ نمائندگان نے اسرائیلی فوج کی فنڈنگ روکنے کی تجویز مسترد کر دی
    • ایبولا کے خدشے پر امریکا نے ڈی آر کانگو میں موجود شہریوں کی وطن واپسی روک دی
    • امریکی فوج نے ایران پر حملوں کی تازہ لہر مکمل کرنے کا اعلان کر دیا
    • ایرانی فوج کا دعویٰ، اردن میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا
    • امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 2 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی
    • میانمار کے قریب دو کشتی حادثوں میں 500 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ: اقوام متحدہ
    • عراقی وزیراعظم الزیدی نے اربیل پر ڈرون حملے کی مذمت کی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    زراعت، ڈیری کے شعبے میں نیدرلینڈز کی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، وزیرخزانہ

    By Khabrain Newsاپریل 3, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان زراعت، ڈیری اور زرعی پیداوار میں نیدرلینڈز کی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے جس سے پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

    وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان میں تعینات ہالینڈ کی سفیر ہینی ڈی رائز نے ملاقات کی، وزیر خزانہ نے نیدرلینڈز کے سفیر کا پرتپاک خیر مقدم کیا، پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کو سراہا۔

    وفاقی وزیرخزانہ نے مشترکہ اقدار و تعاون کی تاریخ پر مبنی دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

    اجلاس میں حکومت پاکستان کی جانب سے معاشی ترقی کےفروغ اور مالی استحکام یقینی بنانے کے لیے نافذ کی جانے والی ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا او محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی منتقلی میں دلچسپی رکھتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ زراعت، ڈیری اور زرعی پیداوار میں نیدرلینڈز کی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، جس سے پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا اور پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے گی۔

    نیدرلینڈز کی سفیر نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون مزید فروغ دینے کے عزم پر زور دیا اور انہوں نے معیشت کے اہم شعبوں میں اصلاحات کے لیے حکومت کی کوششوں کو بھی سراہا۔

    سفیر نے نیدرلینڈز کی جانب سے پاکستان میں چلائے جانے والے پائلٹ منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا، جن میں مچھلی کی پیداوار، ٹیکسٹائل کی صنعتوں میں لیبر سیفٹی اور ماحولیاتی معیار یقینی بنانا اور زراعت میں پانی کے انتظام سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔

    انہوں نے ان اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے نیدرلینڈز کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا کہ فریقین نے باہمی تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کراچی میں نو پارکنگ کی خلاف ورزی روکنے کے لیے اسمارٹ کیمرے نصب کیے جائیں گے

      سوات میں مہوڈنڈ جھیل کے قریب گلیشیئر گرنے سے سیاح جاں بحق

      گوگل پاکستان میں ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے لیے ساڑھے 3 لاکھ کیریئر سرٹیفکیٹس فراہم کرے گا

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.