Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4 ایف بی آر اہلکار شہید
    • سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے
    • سمریتی مندھانا بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر
    • سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب
    • آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا
    • اسلام آباد میں ڈینگی کے وار 21 کیسز سامنے آگئے
    • کیمرون گرین جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
    • آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
    • جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے
    • پی ٹی آئی مارچ اور دھرنا ختم کرے، حکومت مذاکرات کیلئے تیار : وزیراعظم شہباز شریف
    • آئرلینڈ، اسرائیل فٹبال میچ میں تھوکنے کے واقعے کی یوئیفا تحقیقات کرے گا
    • یمن میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے فرانس مزید 3.36 ملین ڈالر فراہم کرے گا
    • خلیجی ممالک میں تیل کی سپلائی بحال عالمی منڈی میں قیمتیں کریش کرگئیں
    • NCCIA نے پوچھ گچھ کے بعد بھی محمد رضوان کا موبائل فون واپس نہیں کیا
    • پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ پابندیاں 10 روز تک برقرار رہیں گی
    • فلائی دبئی کے واقعے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، امریکی نائب صدر
    • جماعت نہم کا پرچہ ری چیکنگ عمل بارے طلبہ اور والدین کا شدید تحفظات کا اظہار
    • سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنانا حکومت کی اولین ترجیحات امجد حسین
    • بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈان تیز، رورل سب ڈویژن تلہ گنگ میں 4 ڈائریکٹ کنڈے پکڑے گئے
    • موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار،11 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا

    By Khabrain Newsاپریل 18, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     اسلام آباد: سینیٹر سید مشاہد حسین نے پاکستان، چین اور افریقا کےگلوبل ساؤتھ کا حصہ ہونے کے تناظر میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے زاویے کو وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں ایک پروقار تقریب میں افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک ’’پاکستان-افریقا انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اینڈ ریسرچ (پائیدار)‘‘ کا افتتاح کیا گیا۔

    یہ تھنک ٹینک سینیٹر مشاہد حسین سید کی وسیع النظری کا مظہر ہے جو پائیدار کے بانی صدر بھی ہیں اور انہوں نے اس نئے اقدام کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس تھنک ٹینک کا افتتاح انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک سٹڈیز کے زیر اہتمام ایک سیمینار میں کیا گیا جس کا موضوع “افریقی ایشیائی یکجہتی کا احیاکرنا اور پاکستان-افریقا تعلقات” تھا۔

    اس تقریب کے شرکاء میں خاص طور پر افریقی ممالک کے سفیروں کے ساتھ ساتھ اسکالرز، طلباء اور تھنک ٹینکس کے معزز ین بھی شامل تھے۔

    سینیٹر مشاہد حسین سید نے اس موقع پر کہا کہ ’’پائیدار‘‘ کاافتتاح 18 اپریل 1955 کو انڈونیشیا میں ہونے والی ایشیائی اور افریقی ممالک کی بنڈونگ کانفرنس کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان، چین کے ساتھ ساتھ افریقا کے ممالک نے بھی شرکت کی تھی۔

    انہوں نے افریقا کو افریقی یونین کے 54 ارکان کے ساتھ گلوبل ساؤتھ کی بحالی میں اہم کردار قرار دیا۔

    سینیٹر مشاہد حسین نے پاکستان افریقہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افریقہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پاکستان کے قیام سے پہلے کے استوارہیں کیونکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اس اہم افریقی ملک کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے لیے 1946 میں مصر کا دورہ کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ 1950 کی دہائی میں پاکستان ہی تھا جس نے تیونس، مراکش، لیبیا اور اریٹیریا جیسے افریقی ممالک کی آزادی کی تحریکوں کی بھرپور حمایت کی، یہاں تک کہ ان ممالک کے ممتاز آزادی پسندوں کو سفارتی پاسپورٹ فراہم کیے گئے۔

    1970 کی دہائی میں پاکستان نے مالی اور فوجی مدد سے جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کی۔ پاکستان نے طلباء کے لیے وظائف اور افریقہ کے نو آزاد ممالک بشمول تنزانیہ، گیمبیا، گھانا، کینیا اور یوگنڈا کو تکنیکی اور انتظامی مدد فراہم کی اور آج افریقہ کے مختلف ممالک میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

    سینیٹر مشاہد حسین نے مزید کہا کہ بنڈونگ جذبہ میرے ڈی این اے کا حصہ ہے کیونکہ میرے والد مرحوم کرنل امجد حسین سید انڈونیشیا میں پاکستان کے پہلے ملٹری اتاشی تھے اور انہوں نے پاک انڈونیشیا دوستی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا جس پر انہیں انڈونیشیا سے ایوارڈ اعلیٰ ترین فوجی اعزاز سے نوازا گیا۔

    افریقا کے بارے میں نئے تھنک ٹینک کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ پائیدارکا ایک بڑا مقصد پاکستان کی خارجہ پالیسی کے ترجیحی رجحان اور افریقہ میں حصے کو بحال کرنا اور ہمارے مشترکہ مفادات کے پیش نظر تعلیم، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی، تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کو فروغ دینے سمیت سمندری امور، کھیل، سیاحت اور ثقافت جیسے شعبوں میں لوگوں کے درمیان تبادلے اور بزنس ٹو بزنس تعلقات میں پاکستان افریقہ مراسم کو مستحکم کرنا ہے کیونکہ پاکستان اور افریقہ کا مشترکہ نوآبادیاتی ماضی ہےاوردونوں گلوبل ساؤتھ کا حصہ ہیں اورترقی کے جمہوری راستے پر گامزن ہیں۔

    اس تقریب میں شریک افریقی ممالک کے سفیروں جن میں افریقی کور کے ڈین محمد کارمون اور مراکش کے سفیر جیمل بیکر عبداللہ، ایتھوپیا کے سفیر اور کینیا کی ہائی کمشنر میری نیامبورا کاماؤ شامل تھےنے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور اسے مختلف شعبوں میں پاکستان افریقی تعلقات کے فروغ کے لیے انتہائی اہم مثبت پلیٹ فارم قرار دیا۔

    اس موقع پر جنوبی افریقہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر آفتاب حسین اور ایتھوپیا کے سفیر عاطف شریف میاں نے بھی خطاب کیا۔ ڈائریکٹر جنرل، آئی ایس ایس آئی، ایمبیسڈرسہیل محمود نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور افریقہ تک اس نئی رسائی میں سینیٹر مشاہد حسین کی وسیع انظری اور دور اندیشی کو سراہا جو دنیا کے ایک انتہائی اہم اور خوش آئند حصے میں پاکستان کے مفادات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم محرک ثابت ہوگا۔

    انہوں نے اندرون اور بیرون ملک پاکستان کے مفادات کو فروغ دینے کے لیے سینیٹر مشاہد حسین کے “پُر جوش اور انمول شراکت” کو نہایت خوش آئند قرار دیا۔

    پائیدار کا باقاعدہ افتتاح سینیٹر مشاہد حسین سید نے آئی ایس ایس آئی کے چیئرمین ایمبیسڈر خالد محمود اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی ایمبیسڈر سہیل محمود کے ہمراہ کیا۔

    سینیٹر مشاہد حسین نے یہ بھی اعلان کیا کہ پائیدار کی آئندہ سرگرمیوں میں ایک باقاعدہ نیوز لیٹر کی اجراءکے ساتھ ساتھ افریقہ سے متعلق اہم ایام کی تقریبات کا انعقادبھی شامل ہیں جن میں 25 مئی 2024 کو آنے والا افریقا ڈے بھی شامل ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.