Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چہرے کی شناخت پر مشتمل سندھ اسمارٹ سرویلنس سسٹم S-4 کا افتتاح

    By Khabrain Newsجون 20, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

      کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمارٹ سرویلنس سسٹم (S 4) اور پولیس ہیلتھ انشورنش اسکیم کے دو اہم منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ (S-4) سے امن وامان کی بحالی میں مدد ملے گی۔

    یہ بات انہوں نے سی پی او کراچی میں S-4 اور پولیس ہیلتھ انشورنس اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کو بنا کسی رکاوٹ یقینی بنائیں گے۔ S-4 ایک بہترین منصوبہ ہے جس سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی موثر نگرانی کی جائے گی اور یہ جرائم کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے NRTC کے ساتھ کیمرہ سسٹم کی خریداری کے لیے 1.567 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے 40 ٹول پلازوں پر جدید کیمروں کی تنصیب کی گئی ہے، ان میں سے 18 ٹول پلازہ کراچی میں ہیں۔ ریئل ٹائم الرٹس اور نگرانی کیلئے CPO ڈیٹا سینٹر میں سینٹرل کنٹرول روم اور فیوژن سسٹم کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایس 4 پروجیکٹ سے 80,000 سے زائد مفرور مجرموں کی گرفتاری میں مدد ملے گی، اے این پی آر (آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن) اور ایف آر (چہرے کی شناخت) دو پروگرامز پر مشتمل ہے۔ انٹیلی جنس کے لیے لائسنس یافتہ جدید ترین AI اور تجزیاتی ٹولز کا قیام عمل میں لایاگیا ہے اور ہر ایک ٹول پلازہ پر بلاتعطل اور ہموار کنیکٹیویٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سندھ حکومت نے S4 کے لیے تقریبا 1.5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ سندھ اسمارٹ سرویلنس سسٹم S4 جدید اور ماڈرن تکنیکس کا ایک مجموعہ ہے ۔سندھ کے تمام 40 ٹول پلازہ پر نصب کیمرے چہرے کی شناخت اور آٹومیٹڈ نمبر پلیٹ کی جانچ کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس سسٹم میں کیمروں کی لائیو فیڈ ایک سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں موجود سرور کے ذریعہ کی جائے گی جو چوری شدہ گاڑیوں اور کرمنل ریکارڈ رکھنے والے افراد کا ڈیٹا فوری طور شناخت کرے گا۔ اس سسٹم کی ڈیزائننگ اور تنصیب میں نیشنل ریڈیو ٹرانسمیشن کارپوریشن کا کلیدی کردار ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم پر تنقید کی جاتی ہے کہ آج ہمارا سیف سٹی پراجیکٹ کی طرف یہ پہلا قدم ہے، ہمیں اُن روٹس پر بھی کیمرے نصب کرنے ہوں گے جو جرائم سے وابستہ افراد اختیار کرتے ہیں۔

    سیف سٹی پراجیکٹ ایس فور کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ جدید سسٹم کے ساتھ تمام ٹول پلازوں پر اسمارٹ سرویلنس ہوسکے گی۔ ٹول پلازوں پر نصب 9 میگا پکسل کیمروں میں نائٹ ویژن کی سہولت بھی ہوگی۔ ہر ٹول پلازہ پر 8 سے 10 گھنٹے بیٹری بیک اپ کے ساتھ مکمل سولر پاور تنصیب ہوگی۔ عالمی معیار کے مطابق سی پی او کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں تمام سہولیات قائم کی گئی ہیں، کمپیوٹر ایڈڈ ڈسپیچ سسٹم کے تحت تمام ٹول پلازوں کے قریب تعینات موبائل پٹرول یونٹس فوراً دستیاب ہونگے۔ 9-میگا پکسل آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (ANPR) کیمروں کی تعداد 183 ہے ۔ ڈرائیور کے شناخت کے لیے 8 میگاپکسل کیمروں کی تعداد 209 ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے حوالے سے بڑے مشکل وقت سے گزر ے ہیں، ہمارا کوئی راستہ محفوظ نہیں تھا۔ پولیس اسکواڈ کے بغیر کسی ہائی وے سے گزرنا مشکل تھا، اب اللہ پاک کے کرم سے ہمارے راستے محفوظ ہیں۔ گزشتہ 5 ماہ میں کراچی میں 62 لوگ مارے گئے اور دو تہائی قاتل گرفتار کیے گئے لیکن وہ خبر نہیں بنی۔

    وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ ہیلتھ انشورنس اسکیم ایک بہترین اقدام ہے جسے ’’بہبودِ جوان‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ سندھ پولیس کے اہلکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے سندھ حکومت نے سندھ پولیس کی درخواست پرتقریباً 5 ارب روپے کی ہیلتھ انشورنس پالیسی کی منظوری دی ہے۔ اس سے سندھ پولیس کے 1,27,482 ملازمین اور ان کے اہلخانہ اپنی صحت کی ضروریات کے مطابق نجی ہسپتالوں سے 10لاکھ روپے تک کا علاج کرواسکیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.