کراچی: کراچی میں ہواؤں کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی جس کے سبب شہر میں متعدد جگہ درخت اور سائن بورڈز گرگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بحیرہ عرب میں طوفان کی موجودگی کے اثرات شہر پر ظاہر ہورہے ہیں، کراچی میں ہواؤں کی رفتار خطرناک حد تک تیز ہوچکی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے۔