قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو ملتان ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی شکست کا خوف ستانے لگا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان و ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے لکھا کہ ملتان میں کنڈیشنز خواہ کیسی بھی ہوں لیکن اسوقت انگلش ٹیم ڈرائیونگ سیٹ پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس ملتان ٹیسٹ میچ جیتنے کا موقع ہے جبکہ وہ اپنے مثبت پلان کیساتھ پاکستان کیخلاف میدان میں اُترے ہیں۔
سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم اب صرف ڈرا کیلئے کھیلے گی یا پھر اسے ہوم گراؤنڈ پر ایک اور شکست کا سامنا ہوگا۔

