Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1481 ٹریفک حادثات 862 افراد شدید زخمی
    • اینٹی کرپشن بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے گریزاں میگا سیکنڈلز لٹک گئی
    • جانے والے 135 تجارتی جہاز واپس موڑ دیے گئے امریکی بحری ناکہ بندی سخت ایران
    • کیوآرپینک بٹن لگانے کا عمل جاری، 82 ہزار گاڑیوں پر کیو آر کوڈچسپاں
    • لاہور ہائیکورٹ بار و لاہور بار ایسوسی ایشن کا کے پی میں گورنر راج کیخلاف اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کا اعلان
    • 8 ماہ کے دوران ڈکیتی و دیگر جرائم کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مقدمات درج
    • نیشنل گرڈ پاکستان اور ٹیوٹا پنجاب کے درمیان پاور سیکٹر سکلز ڈویلپمنٹ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس نظام نافذ
    • لاہور:صوبائی دارالحکومت میں کبوتر دانہ دنکا چگ رہے ہیں۔
    • لاہور:خاتون روئی سے بھری رضائیاں لے کر جارہی ہے۔
    • پنجاب بھرمیں ٹریفک حادثات میں 35 فیصد کمی ریکارڈ
    • آسٹریلیا،سڑک پر عبادت کرنے والی پاکستانی طالبہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق، ڈرائیور جیل جانے سے بچ گیا
    • دل کی تکالیف سے اموات میں پاکستان کا دنیا میں 30واں نمبر
    • مٹھی، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنی میں حادثہ،2 محنت کش جھلس گئے، حالت تشویشناک
    • لاہور:محنت کش بچوں کے جھولے کو سڑک پر کھینچ کر لے جارہا ہے۔
    • سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ72 مزدور ہلاک
    • اسلام آباد:وفاقی سیکرٹری برائے تجارت جواد پال ہالینڈ کے تجارتی وفد کی سربراہ مرلین ملز کو پاکستانی زیتون کے تیل کا تحفہ دے رہے ہیں۔
    • بجلی چوری کیخلاف آپریشن ‘ 66مقدمات درج، 4ملزمان گرفتار
    • 6 جعلی رجسٹریاں بنانے کا کیس’ڈی جی اینٹی کرپشن کو آج رپورٹ پیش کرنیکا حکم
    • بینکنگ محتسب نے 9 ماہ میں صارفین کو 1.2 ارب روپے کا ریلیف فراہم کردیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل، اجلاس آج ہوگا

    By Khabrain Newsاکتوبر 22, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

      اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، کمیٹی کا اجلاس آج (منگل) شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔

    خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلئے  تمام 12 ممبران کے نام اسپیکر آفس کوموصول  ہونے کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلیےسینیٹ سے چار نامزد ممبران جمعیت علمائے اسلام ( ف )  کے  کامران مرتضیٰ، پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک،  مسلم لیگ ن  کے اعظم نذیر تارڑ جبکہ پی ٹی آئی  کے بیرسٹر علی ظفر شامل ہیں۔

    اسی طرح خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے لیے قومی اسمبلی کے 8اراکین میں مسلم لیگ ن  کے خواجہ آصف،  احسن اقبال اور شائستہ پرویز شامل ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف  اور نوید قمر جبکہ تحریک انصاف  کی جانب سے بیرسٹر گوہر اور صاحبزادہ حامد رضا اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان  کی رعنا انصار بھی خصوصی پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ 12 رکنی  خصوصی پارلیمانی کمیٹی  ججز کے پینل میں سے چیف جسٹس پاکستان کا انتخاب عمل میں لائے گی۔ موجودہ چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے 3روز قبل 3سینیئر ججز کا پینل اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کریں گے اور اسپیکر قومی اسمبلی چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ججز کا پینل کمیٹی کو ارسال کریں گے۔

    قبل ازیں خصوصی کمیٹی میں پارلیمانی جماعتوں کی متناسب نمائندگی کا فارمولا بھی تیار کر لیا گیا جس کے مطابق 39 ارکان اسمبلی پر سیاسی جماعت کو خصوصی کمیٹی میں ایک نشست الاٹ ہوگی۔ سیاسی جماعتوں کو سینیٹ میں 21 ممبران پر ایک نشست ملے گی۔

    مجوزہ فارمولے کے تحت مسلم لیگ ن کو خصوصی کمیٹی میں 4 نشستیں ملی ہیں، جس میں تین ارکان اسمبلی اور ایک سینیٹ سے ملی ہے۔

    پیپلز پارٹی کو خصوصی کمیٹی میں 3 نشستیں ملی ہیں، جس میں قومی اسمبلی سے 2 اور سینیٹ سے ایک نشست ملی ہے، اسی طرح، پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کو بھی خصوصی کمیٹی میں نشستیں ملی ہیں، سنی اتحاد کونسل کو قومی اسمبلی سے 2 جبکہ پی ٹی آئی کو سینیٹ سے ایک نشست ملی ہے۔

    ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف کو بھی خصوصی کمیٹی میں ایک ایک رکن کی نشست ملی ہے، ایم کیو ایم کو قومی اسمبلی اور جے یو آئی کو سینیٹ سے ایک نشست خصوصی کمیٹی میں ملی ہے، البتہ جے یو آئی کو حکومتی کے خصوصی کوٹے سے ایک نشست ملی ہے۔

    آرٹیکل 175اے کی شق 3 اے کی ذیلی شق 1 اور 2 کے تحت خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

    خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام چار بجے طلب کرلیا گیا ہے،  قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا کمیٹی نوٹس جاری کردیا ہے، خصوصی پارلیمانی کمیٹی چیف جسٹس آف پاکستان کا تقرر  کرے گی۔

    واضح رہے کہ نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے تین ججز کے نام سامنے آئے ہیں ان میں موسٹ سینئر جسٹس منصور ہیں اور ان کے بعد جسٹس منیب اور جسٹس یحییٰ آفریدی ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.