Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • میرے گانے غلط کاموں کیلئے استعمال نہ کریں، آریانا گرانڈے ٹرمپ کی ٹیم پر شد ید برہم
    • پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق بلند پہاڑی مقام پر طبی ایمرجنسی کے بعد انتقال
    • 5 ماہ کے دوران خلیجی ممالک سے 21 ہزار 951 پاکستانی ڈی پورٹ
    • سندھ میں فائر فائٹنگ نظام جدید بنانے کے لیے چینی کمپنی کی بڑی پیشکش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شمالی کوریا کا اب تک کا طویل ترین پرواز کرنے والا بین البراعظمی میزائل کا تجربہ

    By Khabrain Newsاکتوبر 31, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    شمالی کوریا نے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کیا جو کم جونگ اُن کی حکومت کی طرف سے تجربہ کیے گئے کسی بھی سابق ​​میزائل سے زیادہ طویل پرواز کرسکتا ہے۔

    شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا پر کامیاب میزائل لانچنگ کی تصدیق کرتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ یہ امریکی سرزمین کے لیے ہماری قوم اور سرزمین کے دفاع کے لیے ایک یاد دہانی ہے۔

    شمالی کوریا کے حکام نے کہا کہ ان کا ملک اپنی قوم اور سرزمین کی حفاظت کے لیے جدید ترین دفاعی ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھے گا۔

    ادھر جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بتایا کہ شمالی کوریا نے اس میزائل کو اپنے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب واقع علاقے سے ایک بلند زاویے پر فائر کیا۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ میزائل مشرقی ساحل سے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر دور پانیوں میں جا گرا۔

    دوسری جانب جاپانی وزیر دفاع جنرل نکاتانی نے بھی میزائل تجربے کی تسدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شامالی کوریا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تقریباً 86 منٹ تک ہوا میں پرواز کرتا رہا تھا۔

    خیال رہے کہ رواں برس شمالی کوریا کا یہ پہلا انٹر کونٹینینٹل بیلسٹک میزائل (ICBM) تجربہ تھا اور یہ تجربہ اس وقت کیا گیا جب حال ہی میں شمالی کوریا نے یوکرین جنگ میں روس کی مدد کے لیے اپنی فوجیں بھیجنا شروع کی ہیں۔

    امریکا نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلا ضرورت تناؤ بڑھانے کا عمل ہے تاہم اس سے امریکی اہلکاروں، علاقے یا اس کے اتحادیوں کو کوئی فوری خطرہ نہیں ہے۔

    جنوبی کوریا نے کہا کہ وہ شمالی کوریا کے جارحانہ جنگی رویوں کو روکنے کے لیے امریکا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرے گا۔

    یاد رہے کہ یہ بیلسٹک میزائل ساڑھے پانچ ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور انھیں پہلے حصے میں جوہری تجربات کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    شمالی کوریا نے اب تک 2006، 2009، 2013 اور 2017 میں ایک ایک جب کہ 2016 میں 2 جوہری تجربات کیے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام

      پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.