Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مریم نواز کا پنجاب میں موٹر سائیکل منی کلینک متعارف کرانے کا اعلان

    By Khabrain Newsجنوری 7, 2025
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں ہیلتھ کلینک پراجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے صوبے میں موٹرسائیکل منی کلینک متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور میں مریم نواز ہیلتھ کلینک پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹروں سے مریضوں کی خدمت کا عہد لیا اور اعلان کیا کہ پنجاب میں موٹر سائیکل منی کلینک متعارف کرائی جائے گی۔

    انہوں نے ڈائیلسز کے مریضوں کے لیے سالانہ فنڈ 7 لاکھ سے 10 لاکھ روپے کرنے، پنجاب بھر میں ٹاپ ون پیشنٹ کے لیے انسولین کی گھروں میں فراہمی کے پراجیکٹ کا اعلان، صوبے میں آرگن ایمپلانٹ کے لیے پراجیکٹ جلد شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپتالوں میں مریضوں کی رہنمائی کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم اور فعال کرنے کا حکم  دیا اور کہا کہ ڈاکٹر”ایک انسان کی جان بچائی، پوری انسانیت کی جان بچائی“ کو گائیڈ لائن بنائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نئے مریم نوازہیلتھ کلینک کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی اور بہتر انتظامات یقینی بنائیں، اسپتالوں میں نرسوں کی کمی بھی پوری کر رہے ہیں اور موٹرسائیکل پر پیرا میڈیکل اسٹاف ابتدائی تشخیص اور علاج مہیا کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی میڈیسن کے ذریعے پیرا میڈیکل اسٹاف کا ڈاکٹرسے رابطہ ہوگا، سچے دل سے عوام خدمت کرنے والے ڈاکٹروں کو دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ مسائل بہت زیادہ  ہیں راتو ں رات تبدیلی ممکن نہیں،  12کروڑ آبادی کے علاوہ بلوچستان، کے پی، کشمیر اور افغانستان سے افراد بھی پنجاب کے ہیلتھ سسٹم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وسائل اور اسپتالوں کا کم ہونا بہت بڑا چیلنج ہے، پنجاب میں تقریباً 90فیصدادویات مفت مہیا کی جا رہی ہیں، 9 سے 5 بجے تک وقت گزرانے کا رویہ افسوس ناک ہے، اس کو بدلنا ہوگا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسپتال سے ادویات حتی کہ انسولین کا چوری ہونا انہتائی تکلیف دہ ہے، ادویات چوری سے متعلق سوال سن کر چین کے اسپتال کے حکام حیران رہ گئے۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور کے تین بڑے اسپتالوں میں بہتری لانے کے لیے اپنے افسران لگائے ہیں، فیلڈ اسپتالوں سے 70لاکھ سے زائد لوگ مستفید ہوچکے ہیں، بزرگ مریضوں کو اسپتال جانا نہیں پڑتا، گھر کے پاس علاج ممکن ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کلینک آن ویلز گلی محلوں میں علاج کیا جا رہا ہے، چاہتی ہوں کم از کم ایک لاکھ لوگوں کو دو ماہ کے لیے کینسر کی ادویات گھر بیٹھے ملیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلوچستان، کے پی، سندھ اور آزاد کشمیر کے مریضوں کا علاج ہورہا ہے، دو ماہ کے لیے مفت ادویات گھر بیٹھے ملنے پر بلوچ مریض نے کہا کہ آدھا بلوچ ہوں اور آدھا پنجابی ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کینسر کے علاج کے لیے نیا اسپتال بنا رہے ہیں، چینی طریقہ کار سے کینسر ٹیومر کا علاج ممکن ہے، پنجاب کے اسپتالوں میں دنیا کی بہترین مشینری لائیں گے۔

    مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں 1250 بنیادی مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کی جا رہی ہے، جن میں سے 904 مکمل ہوچکے ہیں، ری ویمپنگ کے بعد ہمارے اسپتال دنیا کے بہترین اسپتالوں کے برابر ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر دراصل حقیقی تبدیلی کے ایجنٹ ہیں، خدمت میں ہاتھ بٹائیں، مریم نواز ہیلتھ کلینک میں ای سی جی، الٹراساؤنڈ اور دیگر مشینیں بھی دیں گے، بنیادی تشخیص کے لیے سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشینیں بھی دیں گے۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ انسولین ہوم ڈیلیوری کے لیے کولڈ چین بنا رہے ہیں، چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام سے پرانے مریضوں کا بیک لاگ ختم ہو رہا ہے، بہت سے بچے نازک حالت میں تین تین سال سے ہارٹ سرجری کا انتظارکر رہے تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.