تازہ تر ین

کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا اور بارش کے حوالے سے کیا امکانات ہیں، اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی میں وضاحت کردی۔

کراچی میں آج موسم خشک اور مطلع صاف رہنے کی توقع ہے جب کہ  محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 20.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جب کہ آئندہ24گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32  اور کم سے کم17ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

آئندہ24گھنٹوں کے دوران10سے30کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain